Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لویر چترال پولیس ملازمین میں ویلفیر فنڈ زکے مد میں اسکالر شپ,میڈیکل ایڈ اور وظائف کے چیکس تقسیم 

شیئر کریں:

لویر چترال پولیس ملازمین میں ویلفیر فنڈ زکے مد میں اسکالر شپ,میڈیکل ایڈ اور وظائف کے چیکس تقسیم

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبرپختونخوا اخترحیات خان کے ویژن کے مطابق پولیس جوانوں کے فلاح بہبود کے سلسلے میں خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ ناصرمحمود ستی کے خصوصی احکامات پر ڈی۔پی او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے پولیس ملازمین میں ویلفیر فنڈ زکے مد میں اسکالر شپ,میڈیکل ایڈ اور وظائف کے چیکس تقسیم کئیں۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے اپنے آفس میں پولیس ملازمین کے بچوں کی بہتر مستقبل اور اعلی تعلیم کے لئے 63 اسکالرشپس مالیت 13 لاکھ 38 ھزار روپے , علاج و معالجے (میڈیکل ایڈ) کی مد میں 2 لاکھ روپے اور 2 بیوہ خواتین کو 30/30 ھزار روپے وظائف کے چیک تقسیم کئیں۔
پولیس ملازمین ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے ویلفیر کا خاص خیال رکھا جائے گا۔” ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان ”

chitraltimes dpo chitral lower distributes welfare cheque among police jawan


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
72011