Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک بھر میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی

Posted on
شیئر کریں:

ملک بھر میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں نئے سسٹم کے تحت بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق منگل 28 فروری سے جمعرات 2 مارچ تک بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔میٹ آفس کے مطابق اس دوران بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں اس دوران پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ محکمے کی اطلاعات کے مطابق مغربی ہوائیں 28 فروری کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونگی۔ مغربی ہوائیں مارچ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں پھیل جائیں گی۔رپورٹ کے مطابق 28 فروری سے 2 مارچ تک مری میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جب کہ گلیات، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی تیز ہوا کے ساتھ بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔محکمے کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے سسٹم کے تحت اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، گجرانوالہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ اس موقع پر محکمہ موسمیات کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
71990