Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام سوات میں ہوم رن سنو فیسٹیول کا انعقاد، فیسٹیول میں چترال، دیر، سوات، گلگت بلتستان سمیت80 سے زاہد اتھلیٹ نے حصہ لیا

Posted on
شیئر کریں:

خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام سوات میں ہوم رن سنو فیسٹیول کا انعقاد، فیسٹیول میں چترال، دیر، سوات، گلگت بلتستان سمیت80 سے زاہد اتھلیٹ نے حصہ لیا

ریڈ بل ہوم رن سنو فیسٹیول میں چترال، دیر، سوات، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہورسمیت ملک کے دیگر علاقوں اورمالم جبہ کے 80 سے زاہد اتھلیٹ نے حصہ لیا۔
سنوبورڈنگ میں ثمر خان نے پہلی، عائشہ خان نے دوسری، اقراء نے تیسری پوزیشن،مردوں میں عمیس حسین نے پہلی، علی حسنین نے دوسری جبکہ جبران عزیز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سوات(نمائندہ چترال ٹائمز)خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی، سیمسنز مالم جبہ اور ریڈ بل کے باہمی اشتراک سے سوات کے پرفضا مقام مالم جبہ سکی ریزورٹ پر ریڈ بل ہوم رن سنو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سنوبورڈنگ اور سکینگ کے مختلف کیٹیگریز میں مقابلے منعقد ہوئے۔ اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ اور بریگیڈکمانڈنٹ 6 بریگیڈ ساجد اکبر مہمانا ن خصوصی تھے۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سوات عرفان وزیر، خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے عہدیداران اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ ریڈ بل ہوم رن سنو فیسٹیول میں چترال، دیر، سوات، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہورسمیت ملک کے دیگر علاقوں اورمالم جبہ کے مقامی اتھلیٹ نے حصہ لیا۔ریڈبل ہوم رن میں منعقدہ سنوبورڈنگ میں خواتین کے مقابلوں میں ثمر خان نے پہلی، عائشہ خان نے دوسری جبکہ اقراء نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سنوبورڈنگ کے مردوں کے مقابلوں میں عمیس حسین نے پہلی، علی حسنین نے دوسری جبکہ جبران عزیز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کے سکینگ کے مقابلوں میں بشرہ فاتح قرار پائی جبکہ مردوں کے سکینگ مقابلوں میں زاہد خان نے پہلی، شیر غنی نے دوسری جبکہ الیاس تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئے۔ سنو فیسٹیول میں خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے سیاحوں اور کھلاڑیوں کو محظوظ کرنے کیلئے روایتی رباب موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔فیسٹیول میں شریک کھلاڑیوں کوٹرافیاں، میڈلز کیساتھ ساتھ سرٹیفیکیٹ اور کیش انعامات سے بھی نوازاگیا۔فیسٹیول میں ٹورازم پولیس کی جانب سے سیاحوں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی سمیت ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کے ہمراہ طبی سہولت بھی میسر کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ کا کہنا تھا کہ سوات میں امن بحال ہے اور سیاح بغیرکسی خوف کے سوات کے فرفضا حسین اور سیاحتی مقامات کا رخ کرسکتے ہیں۔ سوات میں سرمائی سیاحت اور ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کیلئے خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے فیسٹیول کا انعقاد کر رہے ہیں تاکہ سیاحت کو فروغ دے سکیں۔

chitraltimes kpcta sports festival swat malam jabba snow 2 chitraltimes kpcta sports festival swat malam jabba snow 3 chitraltimes kpcta sports festival swat malam jabba snow 4 chitraltimes kpcta sports festival swat malam jabba snow 6 chitraltimes kpcta sports festival swat malam jabba snow 7 chitraltimes kpcta sports festival swat malam jabba snow 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
71975