Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی ، عشریت چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران بریفکیس سے 6295 گرام چرس برآمد ، ایک ملزم گرفتار

شیئر کریں:

لوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی ، عشریت چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران بریفکیس سے 6295 گرام چرس برآمد ، ایک ملزم گرفتار

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات خان کے وژن کے مطابق صوبہ بھر میں امن وامان بر قرار رکھنے کے ساتھ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈاوٴن جاری ہے ۔

ائی جی پی خیبرپختونخوا کے وژن اور نو تعینات ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی پی او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے ضلع بھر میں بھر پور کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات دی ہیں ۔

ان احکامات کی روشنی میں ایس۔ڈی۔او سرکل دروش اقبال کریم کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ عشریت انسپکٹر عزیزالدین نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران عشریت چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران ایک فلائنگ کوچ گاڑی جو پشاور سے چترال آتے ہوئے روک کر تلاشی لینے پر گاڑی میں موجود بریفکیس سے 6295 گرام چرس برآمد کرلیا گیا

ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوئے تھے جن میں سے ایک ملزم زاہد احمد ولد کبیر خان سکنہ بیرگہ شیشی کوہ دروش کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم محمد زبیر ولد زمبول حسین خان سکنہ شیشی کوہ کی تلاش جاری ہے۔

chitraltimes ashirate police recovered hashish

 

اسی طرح ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم اور ایس ایچ او تھانہ دروش ابرار احمد کی سربراہی میں PASi عبداللہ اپنے ٹیم کے ہمراہ بدوران گشت شک کی بنیاد پر ملزم کی جامہ تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے

دریں اثنا ڈی پی او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے لیےچترال میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ملوث افراد یا تو اس مکروہ دھندے سے باز اجائیں یا ضلع چھوڑ دیں ۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں منشیات فروشان کی اطلاع پولیس کو دیں۔اور لوئر چترال سے منشیات کے خاتمے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

chitraltimes drosh police recovered hashish


شیئر کریں: