Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دوسرا آل پاکستان ویٹرن فٹ بال لیگ، چترال ریڈ نے کوہاٹ کو زبردست مقابلے کے بعد دو گول کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر فاٸینل کے لٸے کوالیفاٸی کرلیا 

Posted on
شیئر کریں:

دوسرا آل پاکستان ویٹرن فٹ بال لیگ، چترال ریڈ نے کوہاٹ کو زبردست مقابلے کے بعد دو گول کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر فاٸینل کے لٸے کوالیفاٸی کرلیا

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ )دوسرا ال پاکستان ویٹرن فٹ بال لیگ کے دوسرے روز پشاور ویٹرن فٹبال ٹیم نے سوات ویٹرن فٹ بال ٹیم کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک گول کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر فاٸینل کے لٸے کوالیفاٸی کرلیا ہے دوسرے سیمی فاٸینل میں چترال ریڈ نے کوہاٹ کو زبردست مقابلے کے بعد دو گول کے مقابلے میں تین گولوں سے شکست دیکر فاٸینل کے لٸے کوالیفاٸی کرلیا ہے طہاس خان فٹ بال سٹیڈیم پشاور میں جاری ال پاکستان ویٹرن فٹ بال ٹورنامنٹ کا فاٸنل کل بروز اتوار سہ پہر تین بجے کھیلا جاے گا یاکستان سے 8 فٹ بال ٹیمیں شرکت کررہے ہیں میچز لیگ کی بنیاد پر کھیلے گٸے ڈی ایف اے پیٹرن انچیف حسین احمد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا چترال کے عوام فٹ بال کے کھیل سے والہانہ محبت کرتے ہیں چترال کے کھلاڑی پاکستان ٹیم سمیت تمام ڈیپارٹمنٹ کے ٹیموں کے ساتھ منسلک ہیں اور بہترین کارکردگی دیکھا رہے ہیں انہوں نے لیگ کے انعقاد کے لٸے ڈپٹی کمشنر لوٸر چترال محمدعلی خان کے تعاون کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اٸیندہ بھی وہ اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے تعاون کے بغیر کسی بھی ایونٹ کو کامایب بنانا مشکل کام ہے انہوں نے ڈاٸریکٹوریٹ اف سپورٹس کے تعاون کو بھی سراہا۔

chitraltimes peshawar veteran football team chitral


شیئر کریں: