Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اجنو اور ریچ روڈ گزشتہ ایک ہفتے سے بند، علاقے کے عوام محصور، اشیاء خوردنوش کی قلت کا سامنا، عوام مجبورااپنی مدد آپ کے تحت برف ہٹانے پر مجبور

Posted on
شیئر کریں:

اجنو اور ریچ روڈ گزشتہ ایک ہفتے سے بند، علاقے کے عوام محصور، اشیاء خوردنوش کی قلت کا سامنا، عوام مجبورااپنی مدد آپ کے تحت برف ہٹانے پر مجبور

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) حالیہ شدید برف باری کے بعد اجنو ،ریچ روڈکئی دنوں سے بند ہے متعلقہ زمہ دار ادارے ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں ہزاروں منت سماجت کے بعد انتظامیہ کی طر ف سے ایک ٹریکٹر برف صاف کرنے کے لیے بیجھا گیا تھا جو صرف دو دن کام کرنے کے بعد مزید کام کرنے سے یہ کہکر انکار کی کہ اس میں فنڈ نہیں ہیں۔نہ سی اینڈ ڈبلیو زمہ دری لینے کے لیے تیار ہے نہ ٹی ایم او موڑکھؤ تورکھو، گویا اجنو اور ریچ تورکھو کسی کی عملداری میں نہیں ۔
ایک ہفتے سے زائد وقت گزر گیا علاقے کے عوام محصور ہیں علاقے میں اشیائے خورد نوش کی قلت ہے ۔بیمار بیستروں پر سسک رہے ہیں۔کوئی پرسان حال نہیں شہر ناپرسان ہے۔ریچ کے عوام تمام اداروں سے مایوسی ہوکر اپنی مدد آپ کے تحت روڈ کھولنے کی کوشش میں مصروف ہیں تاہم برف بہت زیادہ پڑنے کی وجہ سے دشواری کا سامنا ہے ۔

chitraltimes upper chitral ujnu road 4 chitraltimes upper chitral ujnu road 1 chitraltimes upper chitral ujnu road 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
71941