Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سٹی پولیس چترال کی چوری کے واردت میں ملوث ملزمان کے خلاف کامیاب کاروائی، مزدہ گاڑی اور لکڑیاں برآمد

Posted on
شیئر کریں:

سٹی پولیس چترال کی چوری کے واردت میں ملوث ملزمان کے خلاف کامیاب کاروائی، مزدہ گاڑی اور لکڑیاں برآمد

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)تھانہ سٹی لوئر چترال میں آرا مشین واقع پرانا سبزی منڈی چترال میں چوری کے وردات کی ایک رپورٹ درج ہوئی تھی۔
ایس ڈی پی او سٹی جمال شاہ کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال SI منیرالملک نے PASi اصفر عالم کی قیادت میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی۔ جس نے تفتیش کے عمل میں جدید سائنسی طریقہ کار کو بروکار لاتے ہوئے وردات میں ملوث ملزمان ثناءاللہ ولد عبدالقیوم ,سہراب احمد ولد محمد ادریس ساکنان شیشی لشٹ دروش اور ذاکر اللہ ولد امیر نواز سکنہ اورغوچ کو ٹریس کرکے ان کے قبضے سے سرقہ شدہ 8 نک لکڑیاں (63.3 فٹ) برامد ک کئے ۔اس کے علاوہ چوری کے وردات میں استعمال ہونے والی گاڑی از قسم مزدہ کو بھی قبضہ پولیس کیا۔
ڈی پی او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے کہا ہےعوامی مفاد کے پیش نظر ٹیمبر مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

 

chitraltimes chitral police recovered stolen mazda and tamber

لوئر چترال پولیس منشیات کے عادی کم عمر ملزم کو علاج معالجے کے سلسلے میں ری ہیبلیٹیشین سنٹر بھیجوادیا

دریں اثنا لوئر چترال پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے ساتھ ساتھ منشیات کے عادی مجرمان کی بحالی کے سلسلے میں اقدامات کررہی ہیں

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال جمال شاہ نے ہیروئن کے عادی ملزم شاہ زیب ولد محمد الیاس سکنہ مورڈہ جو مختلف جگہوں میں چوری کے واردتوں میں ملوث تھا اس کے علاج کے لئے ری ہبلیٹیشین سنٹر تیمرگرہ بھیجوادیا جہاں پر اس کا مفت علاج کیا جائے گا۔

chitraltimes city police sent a an addiction for treatment


شیئر کریں: