Chitral Times

Apr 2, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا پپلک سروس کمیشن نے مختلف  آسامیوں کے لئے ایبلٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا

Posted on
شیئر کریں:

خیبر پختونخوا پپلک سروس کمیشن نے مختلف  آسامیوں کے لئے ایبلٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا پپلک سروس کمیشن نے مختلف صوبائی محکموں میں آڈیالوجسٹ، انسٹرکٹر فارسٹری، جونئیر انسٹرکٹر فارسٹری، سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر،فارسٹ رینجر، ڈیٹا اینا لسٹ، ریسرچ آفیسر/ فارم منیجر، ہو میو پھیتک ڈاکٹر،پیرول/ پروبیشن آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹی آئی بی بی، بوائلر انسپکٹر، ڈپٹی ڈیمو گرافر، کلینیکل سائیکالوجسٹ، ویب ایڈمنسٹریٹر اور کمپیوٹر پروگرامر کی آسامیوں کے لئے ایبلٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، تفصیلات کے مطابق ایبلٹی ٹیسٹ 7 تا 14 مارچ 2023 (ماسوائے ہفتہ، اتور)تک منعقد کیا جائیگا۔اس سلسلے میں امتحانی مراکز اور رول نمبرز کی تفصیلات کمشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk پر اپلوڈ کر دی گئی ہیں۔کسی امیدوار کو انفرادی طور پر رول نمبر نہیں بھیجا جائے گا جبکہ امیدواران کسی بھی شکایت کی صورت میں کمشن کے ٹیلی فون نمبرز,9212897,9213750,9213563 091.9214131پر رابطہ کر سکتے ہیں۔


شیئر کریں: