Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلع چترال لویر میں تین یا تین سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

شیئر کریں:

ضلع چترال لویر میں تین یا تین سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر چترال لوئیر نے ضلع بھر میں دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت تین یا  تین سے زائد افراد کے اجتماع پر دو مہینوں کے لئے پابندی عائد کی ہے۔ پابندی کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کاروائی ہوگی۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تین یا تین سے زائد افراد کا اجتماع امن و امان کی صورتحال خراب کرتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کا موجب ہوسکتا ہے۔ یہ حکم ضلع لوئر چترال میں فوری طور پر نافذ العمل ہو گا اور دو ماہ کی مدت تک نافذ رہے گا۔

DC District Chitral lower imposed 144


شیئر کریں: