Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر سرکل دروش میں موجود حساس مقامات کی سیکورٹی انسپکشن جاری

Posted on
شیئر کریں:

موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر سرکل دروش میں موجود حساس مقامات کی سیکورٹی انسپکشن جاری

دروش ( چترال ٹایمز رپورٹ ) ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔تھانہ دروش ابرار احمد نے دروش میں تمام نجی و سرکاری بنکوں کی سیکورٹی انسپکشن کی۔انسپکشن کے دوران سیکورٹی کے لوازمات سی۔سی۔ٹی۔وی۔کیمروں ,الارم سسٹم اور سیکورٹی اہلکاروں کے اسلحہ ایمونشین کو چیک کیا گیا۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کے خصوصی احکامات پر تمام بنکوں میں سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے استعدادکار کو بڑھانے کی خاطر ریفریشر ٹریننگ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ایلیٹ فورس کے ویل ٹرینڈ افیسرز اہلکاروں کو ٹریننگ دیں گے۔

chitraltimes police security checking drosh 2 chitraltimes police security checking drosh 3 chitraltimes police security checking drosh 4 chitraltimes police security checking drosh 1

 

 

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے بہترین کارکردگی پر ایس۔ایچ۔او تھانہ ارندوکو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نواز

چترال (چترال ٹایمزرپورٹ )  ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرم اللہ خان(PSP) لوئر چترال پولیس کو مختلف کیسیز علت نمبر PPC 302/147/148/149 میں مطلوب اشتہاری مجرمان شمس الرحمن, شمس اللہ پسران امان خان سکنہ لنگوڑ بٹ ارندو کی گرفتاری پر ایس۔ایچ۔او تھانہ ارندو انسپکٹر قربان خان کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نواز۔

chitraltimes dpo chitral lower giving away certificate to sho arandu


شیئر کریں: