Chitral Times

Apr 1, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نگران صوبائی وزیر معدنیات حاجی محمد غفران کا ہر قسم کی غیرقانونی مائننگ کی بروقت روک تھام کی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

نگران صوبائی وزیر معدنیات حاجی محمد غفران کا ہر قسم کی غیرقانونی مائننگ کی بروقت روک تھام کی ہدایت
قومی تعمیر و ترقی کیلئے ہم سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،حاجی محمد غفران

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے نگران وزیر معدنیات حاجی محمد غفران نے کہا ہے کہ قومی تعمیر و ترقی کیلئے ہم سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور پرانے بوسیدہ نظام کو بدلنا ہوگا تاکہ صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوسکے انہوں نے محکمہ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں مروجہ قانونی لیز مدت پوری ہونے کے باوجود غیر فعال لیز منصوبوں کو، مروجہ قوانین کے مطابق متبادل شفاف نیلامی کے ذریعے عوام بالخصوص سرمایہ کاروں کیلئے مشتہر کیا جائے۔ اس سلسلے میں انھوں نے محکمہ معدنیات کو فوری تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے صوبے میں قدرتی معدنی وسائل کی فراوانی کو مدنظر رکھتے ہوئے سرمایہ کاروں کی پذیرائی کی ضرورت پر بھی زور دیا یہ ہدایات انہوں نے آج محکمہ معدنیات کے مختلف منصوبوں کے بارے میں بریفنگ اجلاس کے دوران جاری کیں۔

اس موقع پر سیکرٹری معدنیات عامر لطیف، ڈی جی نعیم خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، اس موقع پرصوبائی وزیر کو محکمہ کے مختلف منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ محکمہ معدنیات کے امورمعدنیاتی ترقی ایکٹ مجریہ 2017ء کے تحت چلائے جا رہے ہیں اور محکمہ صوبائی محاصل میں اضافے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ، مزدوروں کی تربیت اور فلاح و بہبود اور سرمایہ کاری کے بہتر مواقع فراہم کرنے کو ترجیح دے رہا ہے، اس موقع پر صوبائی وزیر نے محکمہ کے تمام افسران کو نیک نیتی اور پوری دلجمعی سے قومی مفاد میں ٹیم ورک کے طور پر کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وسیع قدرتی وسائل سے استفادے کے لئے بہترین سرمایہ کاری کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ مزید برآں صوبائی وزیر نے ہر قسم کی غیرقانونی مائننگ کی بروقت روک تھام کی ہدایت کی انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں موجود وسیع قدرتی معدنی وسائل سے بہتر طور پر استفادہ کرنے کے لئے اور دنیا بھر کو اس سلسلے میں آگاہ کرنے کے لئے محکمہ معدنیات پاکستان میں موجود غیر ملکی سفارتخانوں سے روابط استوار کرے ا۔ انہوں نے کہا کہ میری بھی ایک خواہش ہے کہ خیبر پختونخوا اور محکمہ معدنیات کے لیے کچھ کر سکوں دنیا نے بہت ترقی کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ معدنیات ایک بڑی صنعت ہے اس لئے محکمہ پوری منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھے۔


شیئر کریں: