Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوارڈینیٹر اور ہیومینیٹرین کوارڈینٹر جولین ہرنیس کا لویر چترال کا دورہ 

Posted on
شیئر کریں:

پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوارڈینیٹر اور ہیومینیٹرین کوارڈینٹر جولین ہرنیس کا لویر چترال کا دورہ

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز) پاکستان میں یونائیٹڈ نیشنز کے ریذیڈنٹ کوارڈینیٹر اور ہیومینیٹرین کوارڈینٹر جولین ہرنیس نے لویر چترال کا دورہ کیا اور ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر محمد علی خان سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز سے چترال میں ترقی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے علاقے میں یو این کی مدد اور معاونت سے غربت میں تخفیف، تعلیم، صحت اور انسانی حقوق کے تحفظ میں جاری کاموں اور اقدامات کی پراگریس کے بارے میں یواین ریذیڈنٹ کوارڈنیٹر کو آگاہ کیا اور انہیں قابل قدر قرار دیا۔ یو این کے ریذیڈنٹ کوارڈینیٹر نے اس عزم کا اظہار کیاکہ یو این ایجنسیز مقامی حکومت اور سول سوسائٹی تنظیموں کے ساتھ قریبی ربط میں رہ کر کام کرے گی تاکہ ترقی کے ثمرات چترال کے تمام لوگوں تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہاکہ یو این ایجنسیز قدرتی آفات کی تباہ کاریوں میں کمی لانے اورقدرتی آفات کی صورت میں بروقت رسپانس کو یقینی بنانے کے لئے استعداد کار کو بڑہانے اور ماحول کے تحفظ کے شعبوں میں بھی مدد فراہم کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ چترال میں اقوام متحدہ کے ادارے غربت کے خاتمے، تعلیم، صحت اور انسانی حقوق کے تحفظ جیسے مسائل پر توجہ دیں گے۔ وہ آفات کے خطرے میں کمی اور ردعمل، اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں بھی مدد اور مدد فراہم کریں گے۔ مسٹر ہرنیس نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کے ادارے چترال کی ترقی میں مزید کردار ادا کر سکیں گے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال ، ڈی پی او لویر چترال اورایکٹنگ ڈی پی او اپر چترال  ودیگر بھی موجود تھے۔

chitraltimes UN Resident Coordinator in Pakistan visit chitral dc office5

chitraltimes UN Resident Coordinator in Pakistan visit chitral dc office chitraltimes UN Resident Coordinator in Pakistan visit chitral dc office2 chitraltimes UN Resident Coordinator in Pakistan visit chitral dc office4


شیئر کریں: