Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کاپی رائٹ ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے پشاور میں مشاورتی اجلاس کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

کاپی رائٹ ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے پشاور میں مشاورتی اجلاس کا انعقاد

پشاور (چترال ٹائمز رپہورٹ) کاپی رائٹ ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے انٹیلیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام پشاور میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں خیبر پختون خوا کے نامور اداکاروں، گلوکاروں، شعراء اور ادیبوں نے شرکت کی۔ اس موقع پرانٹیلیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن کی چیئرپرسن فارخ عامل نے اجلاس کے شرکاء کو کاپی رائٹ ترمیمی آرڈیننس کے اغراض و مقاصد اور تفصیلات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کاپی رائٹ ترمیمی آرڈیننس کا مقصد آرٹسٹ کمیونٹی کے مفادات کو تحفظ دینا ہے اور اس آرڈیننس کے ذریعے ہم اپنی ثقافت، میوزک، روایات اور ہیریٹج کو آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا موجودہ دور میں کاپی رائٹس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے یہی وجہ ہے کہ کاپی رائٹ کے حوالے سے ملک کے تمام صوبوں میں مشاورتی اجلاسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ باہمی مشاورت اور آراء و تجاویز کے ذریعے بہتر لائحہ عمل تیار کیا جاسکے۔

 

چیئرپرسن نے مشاورتی اجلاس کے شرکاء کی جانب سے دی گئی تجاویز کو سراہا۔ اس موقع پر خیبر پختون خوا کی آرٹسٹ کمیونٹی نے مشاورتی اجلاس منعقد کرنے پر انٹیلیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان شکریہ ادا کیا اور اجلاس میں متعلقہ فورم کو کاپی رائٹ کے حوالے سے اپنی مفید آراء و تجاویز بھی پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں انٹیلیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن کے ریجنل دفتر قائم کئے جانے چاہئے اور صوبے میں کاپی رائٹ کے تحفظ کے لئے ون ونڈو فیسلیٹیشن سنٹر کا قیام بھی ایک بہتر اقدام ہے جس سے آرٹسٹ کمیونٹی کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی۔


شیئر کریں: