Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر لوئر چترال پولیس کی طرف سے موک ایکسر سائز کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر لوئر چترال پولیس کی طرف سے موک ایکسر سائز کا انعقاد

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر لوئر چترال کے اندر موجود تمام حساس مقامات کی سیکورٹی مزید بہتر بنانے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لئے موک ایکسرسائز رہرسل عمل میں لائی گئی۔
ڈسٹرکٹ جیل دنین چترال میں ایس۔ڈی۔پی۔او سٹی چترال جمال شاہ کی سربراہی میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کیلئے موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا۔ موک ایکسر سائز کے دوران لوئر چترال پولیس،جیل پولیس, ایلیٹ فورس، سی۔ٹی۔ڈی، ریسکیو1122، بم ڈسپوزل سکواڈ اور سپیشل برانچ والوں نے حصہ لیا۔
فرضی مشق کے دوران تمام متعلقہ ادارہ جات نے بہترین رسپانس ٹائم کے اندر پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ موک ایکسر سائز کے اختتام پر سپرنٹنڈنٹ اف جیل چترال جاوید عثمان نے سیکورٹی سے متعلق جوانوں کو خصوصی ہدایات دی۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں شر پسندوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ عوام کے تعاون سے لوئر چترال میں امن وامان کو برقرار رکھنے میں لوئر چترال پولیس تمام اداروں کے ساتھ ملکر کام کریں گا۔

 

chitraltimes chitral police mok exercise 4 chitraltimes chitral police mok exercise 5 chitraltimes chitral police mok exercise 6 chitraltimes chitral police mok exercise 7 chitraltimes chitral police mok exercise 2 chitraltimes chitral police mok exercise 3


شیئر کریں: