Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک کے بالائی علاقوں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش،برف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

Posted on
شیئر کریں:

ملک کے بالائی علاقوں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش،برف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )ملک کے بالائی علاقوں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش /برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا تاہم چترال، دیر،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش و برف باری کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان اور مری میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈہوئی تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش کشمیر میں راوالاکوٹ 06، گڑھی دوپٹہ02،مظفر آباد (ایئر پورٹ) ایک، گلگت بلتستان میں استور 05، اسکردو، بگروٹ ایک، پنجاب میں مری میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران ملک میں کم سیکم درجہ حرارت کالام منفی 7،لہہ منفی6، گوپس،مالم جبہ منفی 2اوراسکردو میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
71810