
ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا
ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا
سوات (چترال ٹائمز رپورٹ) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں 16فروری 2023 ء سے اضافے کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مینگورہ سے پشاور کیلئے فلائنگ کوچ کاکرایہ 518روپے او ر عام بس کا کرایہ 492 روپے,مردان کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 322 او ر عام بس کا کرایہ306 روپے، پیر بابا کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ232 او ر عام بس کا کرایہ220روپے، سواڑئی کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ202 او ر عام بس کا کرایہ 192روپے، الپوری کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ196اور عام بس کا کرایہ186روپے، بشام کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ310 او ر عام بس کا کرایہ295روپے، الوچ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ346 او ر عام بس کا کرایہ 329روپے، تیمر گرہ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ262 او ر عام بس کا کرایہ 249روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ضلع شانگلہ تحصیل الپوری سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 196 روپے اور عام بس کا کرایہ 186 روپے، بشام سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 310 روپے اور عام بس کا کرایہ 295 روپے اور الوچ سے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ346 او ر عام بس کا کرایہ 329روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح پیر بابا سے پشاور کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ464روپے او ر عام بس کا کرایہ 440 روپے, مردان کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 292روپے او ر عام بس کا کرایہ 277 روپے، پیر بابا سے کلیل کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ18روپے او ر عام بس کا کرایہ17 روپے اور پیر بابا سے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 175روپے او ر عام بس کا کرایہ 166 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلباء، معذورافراد اور 60 سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔