Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بے سہاروں کا سہارا – احسان الحق وفا کے قلم سے

Posted on
شیئر کریں:

بے سہاروں کا سہارا – احسان الحق وفا کے قلم سے

گزشتہ سال 2022ملک پاکستان خصوصاً صوبہ خیبر پختونخوا کے دورافتادہ اور انتہائی پسماندہ ضلع اپرچترال پر ماہ اگست میں سیلاب کی صورت ایک قیامت خیز آفت ٹوٹ پڑی جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری بستی کو ملیامیٹ کردیا انہی میں سے ایک بستی ضلع اپرچترال کے تحصیل مستوج کے کہوژ بھی ہے جہاں 19 اگست کی رات 8بجے ہولناک سیلاب نے لوگوں کے گھروں اور زمینات کو مکمل طور پر تباہ کردیا اس تباہ کن سیلاب کی اطلاع پر مختلف این جی اوز نے بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا

لیکن سب سے پہلے پہنچنے کا اعزاز چترال کے سماجی ومذہبی شخصیت حضرت مولانا قاری فیض اللہ صاحب کے نام رہی جنہوں نے سب سے پہلے ان متاثرین کے لئے راشن کا بندوبست کیا پھر قاری صاحب بنفس نفیس اپنی ٹیم کے ساتھ ان تمام علاقوں کا دورہ کیا اور بحالی کے کاموں میں حصہ لیا اور تمام سیلاب متاثرین کے مکانات کے لئے دستی چادروں کا بھی اعلان کیا جو کہ اکثر متاثرین کو مل چکے ہیں بعض متاثرین کے ???? گھروں کو مکمل طور پر اپنے اخراجات سے تیار کیا
اسی طرح سردی آتے ہی تمام متاثرین کے لئے گرم کپڑے رضائی وغیرہ کا بھی بندوبست کیا اسی تباہ کن سیلاب کے متاثرین میں کہوژ کے رہائشی جناب محمد ولی خان بھی تھے

جن کی قابل استعمال زمینیں اورگھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے تھے اور کسی محفوظ مقام پر زمین نہ ہونیکی وجہ سے مجبوراً وہ اپنی بیوی بچوں کے ساتھ اس شدید سردی میں کھلے آسمان تلے ایک عارضی خیمہ میں قیام پذیر تھے شروع دن سے رنگ ونسل و تعصب سے بالاتر،انسانیت کا علمبردار بے سہاروں کے سہارا چترال کے قابل فخر فرزند قاری فیض اللہ صاحب نے اس متاثرہ غریب فیملی کے رہائش کے لئے تگ و دو میں تھے کہ اس کے اپنے گاؤں کہوژ میں ہی زمین خرید کر اس کے لئے مکان بنائی جائے بلاآخر حضرت قاری صاحب نے کہوژ کے سیلاب سے محفوظ مقام پر گھر بنانے کے لیے تین لاکھ روپے مالیت کے بائیس مرلہ زمین خرید کر جناب محمد ولی خان کے حوالے کر دیا اور ساتھ ہی متاثرہ فیملی کے لیے گھر بنانے کے اخراجات کا بھی قاری صاحب نے خود اٹھانے کا اعلان کردیا ہے جو کہ ایک احسن اور بہترین اقدام ہے

وہ قومیں بہت خوش قسمت ہوتے ہیں جہاں قاری فیض اللہ صاحب جیسے شخصیت موجود ہوتے ہیں

یقیناً میں یہ بات کہنے پر خوشی محسوس کررہاہوں کہ چترال کے سماجی ومذہبی شخصیت حضرت قاری فیض اللہ صاحب(بے سہاروں کے سہارا ہیں)
اللہ تعالیٰ حضرت قاری فیض اللہ صاحب کے علم وعمل مال و اولاد اور عمر برکت عطاء کریں آمین ثم آمین

chitraltimes qari faizullah visit khuzh flood hit area upper chitral 2 chitraltimes qari faizullah visit khuzh flood hit area upper chitral 3 chitraltimes qari faizullah visit khuzh flood hit area upper chitral 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
71785