Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں شدید برفباری ،متعدد سڑکیں بند، ایک نوجوان جان بحق، مختلف مقامات پر تودہ گرنے سے لوگوں کے مشکلات میں اضافہ،

شیئر کریں:

اپر چترال میں شدید برفباری ،متعدد سڑکیں بند، ایک نوجوان جان بحق، مختلف مقامات پر تودہ گرنے سے لوگوں کے مشکلات میں اضافہ،

اپر چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) اپر چترال میں چند دنوں کے وقفے کے بعد برفباری کا ایک نیا سلسلہ شروع ہے ، اور اپرچترال کے مختلف علاقوں میں میں پانچ انچ سے دوفٹ تک برفباری ہویی ، جس کے نتیجے میں مختلف مقامات پر گلیشیر گرنے کی وجہ سے کافی نقصانات ہویے ، پیر کے دن کوراغ سے ایک نوجوان زاکر اللہ جان موٹر سایکل میں چترال جاتے ہویے کڑک کے مقام پر پہاڑی پتھر لگنے سے جان بحق ہوگیے، جو ہال ہی میں شعبہ کمیسٹری میں بی ایس کی ڈگری مکمل کی تھی ۔
برفباری کے نتیجے میں پرواک اور میراگرام میں بجلی کےکھمبے گر گیے ہیں، جس کے نتیجے میں بجلی کی ترسیل بند ہے، اورعلاقہ تاریکی میں ڈوباہوا ہے۔

chitraltimes a young man zakirullah form kuragh died in a road accident

File Photo: Zakirullah

اسی طرح اپر چترال کے سیاحتی مقام تریچ میر کے دامن میں واقع تریچ گاوں میں مختلف مقاما ت پر برفانی تودہ گرنے کے اطلاعات ہیں، موژودورو گول تریچ میں گرنے والی برفانی تودے کے نتیجے میں دریایے تریچ ڈیم کی شکل اختیار کرلی ہے تاہم پانچ گھنٹے کے بعد ڈیم میں شگاف پڑنے کے سبب پانی کا اخراج شروع ہوگیا ہے جس سے علاقہ زیر اب آنے کا خدشہ کم ہوگیا ۔

شدید برفباری کے نتیجے میں یارخون ویلی میں بھی دو فٹ تک برف پڑچکی ہے ، اور اپر یارخون ویلی کا واحد زمینی راستہ بھی ٹریفک کیلیے بند ہوچکی ہے۔زرایع کے مطابق  سی،اینڈ،ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ نے پاور یارخون سے اگے برفانی تودے اور پھتر گرنے کے سبب بند روڈ میں کام شروع کردیا ہے

اسی طرح کھوت تورکہو میں بھی شدید برفباری کے نتیجے میں رابطہ سڑکیں بند ہیں ، جس کے نتیجے میں علاقےکے عوام کی مشکلات میں مذید اضافہ ہوگیا ہے۔ کھوت بالا وی سی چیرمین میر نظام الدین نے اپنے ایک اخباری بیاں میں کہا ہے کہ گزشتہ اگست کے مہینے کے تباہ کن سیلاب کے بعد از 15 دن لگاتار بارش کی وجہ سے جہان تک علاقہ کھوت کے عوام کو املاک، جائیداد کا نقصان ہوا وہاں کھڑی فصلوں کی تباہی سے شدید مغاشی نقصان کا سامنا ہوا، اس حوالے سے چند ایک این جی اوز نے اور کچھ سرکاری امداد سے گزر بسر پر انحصار کرنا پڑا۔

chitraltimes electric pol collapsed due to heavy snowfall in upper chitral parwak

علاقہ کھوت کے عوام اس مسلے سے دوچار تھے کہ شدید برفباری کاسامنا ہوا ہےسڑکین ٹریفک کیلئے بند پڑے ہیں۔ بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی کمی ہے اور مغاشی نقصان سے دوچار عوام بازار سے قرص پر گزارہ کرنے پر مجبور تھے کہ مہنگائی اور سڑکین بند ہونے کی وجہ سے قرض بھی نہیں ملتا۔ آج ایک ہی رات میں ایک فٹ سے زیادہ برف پڑچکی ہے۔ اور برفباری جاری ہے۔پورکھوت گاوں میں برف کے تودے گرنے سے دو مکانات کو نقصان ہوا ان کی امداد کیلئے جانا سڑکوں کی بندش کی وجہ سے مشکل تر ہوگیا ہے۔سخت برفباری سے انسان تو انسان جانور پرندے سب مخصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ بیماروں کو ہسپتال پہنچانے اور دوسرے نقل و حمل میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انھوں نے وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور سرکاری عہدیداروں سے پر زور اپیل کی ہے کہ موسم بہتر ہوتے ہی فوری اور ایمرجنسی طور پر سڑک کی بحالی کی کوشش کی جائے۔تاکہ اشیاءخوردونوش بازار میں کم از کم دستیاب ہو، اور بیماروں وغیرہ کو ہسپتال وغیرہ پہنچانے میں کم از کم سہولت میسر آسکے ان مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوۓ انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس سلسلے میں اپنے کردار ضرور ادا کرے

chitraltimes upper chitral snowfall and avalanch hit khot terich 2 chitraltimes upper chitral snowfall and avalanch hit khot terich 3 chitraltimes upper chitral snowfall and avalanch hit khot terich 5 chitraltimes upper chitral snowfall and avalanch hit khot terich 6 chitraltimes upper chitral snowfall and avalanch hit khot terich 7 chitraltimes upper chitral snowfall and avalanch hit khot terich 1

chitraltimes upper chitral snowfall and avalanch hit khot terich 8

chitraltimes yarkhoon road snow clearing in progress chitraltimes yarkhoon road snow clearing in progress2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
71751