Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نوتعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، مختلف شعبہ جات اور پولیس لائن کا دورہ 

Posted on
شیئر کریں:

نوتعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، مختلف شعبہ جات اور پولیس لائن کا دورہ

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان (PSP) اپنے آفس بلچ لوئر چترال پہنچنے پر ڈی۔ایس۔پی ہیڈ کوارٹرز احمد عیسی اور دیگر پولیس افسران نے استقبال کیا۔ڈی۔پی۔او اکرام اللہ خان نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداء کی درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔لوئر چترال پولیس کے چاق وچوبند دستے نے ڈی۔پی۔او اکرام اللہ خان کو سلامی پیش کی ۔

ڈی پی او کا چارج سنبھالنے کے فوراً بعد مختلف شعبہ جات اور پولیس لائن کا دورہ کیا۔ڈی۔پی۔او اکرام اللہ خان نے لوئر چترال میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ آفس ریکارڈ کو چیک کرکے اطمینان کا اظہار کیا اور عملے کو خصوصی ہدایات دی۔

ڈی۔پی۔او اکرام اللہ خان پولیس لائن کے دورے کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات, بلڈنگ، سنتری پوسٹس, واچ ٹاورز,اسلحہ خانہ (کوت), رجسٹرز روزنامچہ، اور رہائشی بیرکوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔ اس موقع پر جوانوں سے ملیں ان کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل اور ان کو حل کرنے کے موقع پر احکامات صادر کی۔ لائن میں موجود گاڑیوں کا معائنہ کیا اور خراب گاڑیوں کی مرمت اور مینٹینیس کے حوالے ایم۔ٹی۔او کو خصوصی ہدایات دی۔

پولیس لائن میں سکیورٹی پر مامور جوانوں کے اسلحہ ایمونشین کو چیک کیا ہلمٹ و جیکٹ کے استعمال پر شاباشی دی اور کہا کہ دوران ڈیوٹی کسی بھی پرائیوٹ شخض یا گاڑی کو اندر انے کی ہرگز اجازت نہ دیں اور مکمل تلاشی اور جانچ پرتال کے بعد ہی دفتری اسٹاف اور یونیفارم پہنے ہوئے پولیس افیسر یا جوان کو اندر جانے کی اجازت دیں۔ آئی۔جی۔خیبرپختونخوا کے ویژن اور ار۔پی۔او ملاکنڈ کے خصوصی احکامات پر لوئر چترال پولیس کی کارکردگی اور سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی

اس کے علاوہ عوامی خدمت مرکز زارگراندہ کا دورہ کرکے وہاں پر موجود مختلف شعبہ جات کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم, لائسینس برانچ, پولیس اسسٹینس لائن, جینڈر رسپونس اینڈ ایکوالٹی سنٹر ,فارنر رجسٹریشن آفس کا معائنہ کیا اور عوام کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی۔پی۔او نے خدمت مرکز میں دیے جانے والے سہولیات کو  سراہا اور عملے کو ہدایت کی کہ آنے والے سائلین خاص کر بزرگ شہریوں و خواتین کی ہر ممکن تعاون کی فراہمی یقینی بنانے کی خصوصی احکامات جاری کئیں۔انھوں نے کہاکہ شہریوں کی سہولت کے لیے سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنائیں گے،اور شکایات کا بروقت ازالہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں،

Chitraltimes dpo chitral ikramullah resume charge 7

chitraltimes dpo ikramullah attended shuhada mazar

Chitraltimes dpo chitral ikramullah resume charge 9

Chitraltimes dpo chitral ikramullah resume charge 2 Chitraltimes dpo chitral ikramullah resume charge 3 Chitraltimes dpo chitral ikramullah resume charge 4 Chitraltimes dpo chitral ikramullah resume charge 5 Chitraltimes dpo chitral ikramullah resume charge 6 Chitraltimes dpo chitral ikramullah resume charge 8


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
71739