Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایون صحن بازار میں خوفناک آتشزدگی،  لاکھوں روپے کا سامان جل خاکستر 

Posted on
شیئر کریں:

ایون صحن بازار میں خوفناک آتشزدگی،  لاکھوں روپے کا سامان جل خاکستر

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) لوئر چترال کے سیاحتی مقام ایون صحن میں گذشتہ رات بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشزدگی کے نتیجےمیں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ آتشزدگی سے ایک نوجوان ذوہیب عالم ولد سلیم بیگ کا جنرل سٹور اور لکڑی ٹال جل کر خاکستر جبکہ مرغی شاپ مقامی ایل ایس او اے وی ڈی پی کا ایڈولسن فرینڈز سنٹر (ہال) اور مالک مکان کے گھریلو سامان راکھ کا ڈھیر بن گئے ۔ متاثرہ نوجوان ذوہیب نے میڈیا کو بتایا ۔ کہ رات ساڑھے گیارہ بجے میں حسب معمول دکان بند کرکےسونے کیلئے گھر چلا گیاتھا ۔رات کے پچھلے پہر مجھے گھر میں جگایا گیاکہ دکان میں آگ لگی ہے ۔ میں دوڑ کر دکان پہنچا ۔تو آگ قابو سے باہر ہو چکا تھا ۔ کیونکہ دکان میں موجود فریزر کا کمپریسر بلاسٹ ہوچکا تھا ۔ جس کی وجہ سے آگ دور دور تک پھیل گئی تھی ۔ اسی دوران مسجد میں اعلان کیا گیا ۔ جس پر گاوں کے لوگ اور ایس ایچ او تھانہ ایون غفار خان نے جوانوں کی ٹیم کے ہمراہ آگ بجھانے میں مدد دی ۔ اور آگ پر کسی حد تک قابو پایاتھا ۔ کہ ریسکیو کی ٹیم بھی پہنچ گئی۔ جس نے مزید کام کرکے آگ بجھا دیا ۔ منیجر اے وی ڈی پی جاوید احمد نےمیڈیاکو بتایا ۔ کہ دفتر کے اوپری منزل میں موجود ہال اور اس میں موجود تمام کمپیوٹر و دیگر سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔ تاہم گراونڈ فلور میں آفس محفوظ رہا ۔

آگ سے نوجوان انعام اللہ ولد سیف اللہ جان کی مرغی شاپ میں تمام مرغیاں دکان سمیت بھسم ہوگئے ۔ اور ان کا ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ ایک اندازے کےمطابق آگ لگنےکی وجہ سے مجموعی طور پر پچیس لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ جس میں بارہ لاکھ روپے ذوہیب جنرل سٹور ، سات لاکھ روپے اے وی ڈی پی ہال سامان ،ڈیڑھ لاکھ روپے انعام اللہ اور پانچ لاکھ روپے مالک مکان کے سامان شامل ہیں ۔ جبکہ املاک کےنقصانات کا تخمینہ اس کے علاوہ ہیں ۔ ریسکیو1122 کے 4 فائر فائٹرز اور ایک فائر وہیکل نے آگ بجھانے میں حصہ لیا ، اور 3500 لیٹر پانی آگ بجھانے میں استعمال ہوا ۔متاثرین نے حکومت اور مخیر خواتین و حضرات سے پر زور اپیل کی ہے ۔ کہ ان کے کاروبار ختم ہو گئے ہیں ۔ جس پر وہ شدید ذہنی پریشانی میں مبتلا ہیں ۔ اس لئے ان کو دوبارہ اپنے پاوں کھڑا کرنے کیلئے ان کی مدد کی جائے ۔ تاکہ ان کا چولہا جل سکے۔

chitraltimes ayun atashzadgi shop gted 3 chitraltimes ayun atashzadgi shop gted 4 chitraltimes ayun atashzadgi shop gted 5


شیئر کریں: