Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جغور سمیت چترال کے دوسرے علاقوں میں چار ہزار سے ذیادہ خاندانوں میں 12ہزار روپے کا ریلیف پیکج پاکستان پوسٹ کے ذریعے تقسیم کیا گیا۔ فضل الرحمن 

Posted on
شیئر کریں:

جغور سمیت چترال کے دوسرے علاقوں میں چار ہزار سے ذیادہ خاندانوں میں 12ہزار روپے کا ریلیف پیکج پاکستان پوسٹ کے ذریعے تقسیم کیا گیا۔ فضل الرحمن

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز )  جے یو آئی لویر چترال کے نوجوان لیڈر جمعیت طلبہ اسلام کے سابق مرکزی رہنما اور آل پارٹیز اسٹئیر نگ کمیٹی کے سیکرٹری فضل الرحمن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزارت ہائے مواصلات، سیفران، مذہبی و اقلیتی امور اور توانائی میں اعلیٰ حکام سے ملاقات کرکے اپر اور لویر چترال کے اضلاع کے لئے متعدد مراعات حاصل کی ہے جس سے ہزاروں خاندان مستفید ہوں گے۔ اسلام آباد سے جاری شدہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جے یو آئی کے جوانسال قائد نے قومی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر فیڈرل کپیٹل میں مختلف وزارتوں اور دفاتر میں اعلیٰ حکام سے روابط اور ملاقات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں سیفران کی منسٹری کی ہدایت پر ریڈکراس کے ادارے کی طرف سے جغور سمیت چترال کے دوسرے علاقوں میں چار ہزار سے ذیادہ خاندانوں میں 12ہزار روپے کا ریلیف پیکج پاکستان پوسٹ کے ذریعے تقسیم ہوچکا ہے۔

 

اسی طرح اقلیت کمیٹی کے چیرمین رنجیت سنگھ نے ان کے درخواست پر چترال میں اقلیت برادری کو بھی 12ہزار روپے نقد پیکج کی منظوری دی ہے جوکہ 2028ء تک جاری رہے گا اور اس سے سینکڑوں اقلیتی برادری مستفید ہوگی۔ اسی طرح افغان کمشنرسے بھی مراعات حاصل کئے جارہے ہیں جس سے علاقے میں غربت میں کمی آئے گی اور افغان مہاجرین کے ساتھ مقامی لوگ بھی اس پیکج سے فیض یاب ہوسکیں گے۔  چترال میں وفاقی حکومت کے زیر اہتمام سڑکوں کے سلسلے میں فضل الرحمن وزارت مواصلات سے برابر رابطے میں ہے تاکہ موجودہ سڑکوں کی مرمت اور نئی بننے والی روڈ پراجیکٹ پر بروقت کام شروع ہوکر بروقت پایہ تکمیل کو پہنچ سکے۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ چترال میں وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت میں ان کی طرف سے پیش کی جانے والی پروپوزل شامل ہیں۔ انہوں نے چترال کی مزید خدمت جاری رکھنے اور اس علاقے کی پسماندگی اور غربت میں کمی لانے کی جدوجہد رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
71721