Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

روز چترال کی طرف سے خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے ایک اور ہونہار طالبہ کو سکالر شپ کا چیک دیا گیا

شیئر کریں:

روز چترال کی طرف سے خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے ایک اور ہونہار طالبہ کو سکالر شپ کا چیک دیا گیا

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) آج” روز چترال “کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں چترال کے علاقے ریشن گول سے تعلق رکھنے والی ایک ہونہارطالبہ لایئبہ گل بنت شہر ی بیگ جو کہ حال ہی میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور میں ایم بی بی ایس میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوئی کو سکالر شپ چیک دینے کی تقریب منعقد ہوئی ۔
اس تقریب کے خاص مہمان گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والے چترال کے نامور سپوت رحمت ولی خان ڈپٹی ڈائریکٹر سول اکیڈمی لاہور تھے ۔ تقریب میں طالبہ کے والد نے طالبہ کیطرف سے پچاس ہزار کا چیک وصول کیا۔ اس موقع پر ROSE, Chitral کے ایکزیگٹیو کے ممبران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چیرمین روز ہدایت اللہ نے بتایا کہ ان تقاریب کو میڈیا میں دینے کا مقصد کوئی ذاتی تشیہر بالکل نہیں ہے بلکہ صرف یہ آگاہی پھیلانا ہے کہ چترال کےکئی ایسے پسماندہ علاقوں کے بچے اور بچیاں پروفیشنل ادروں میں داخلہ لینے کی اہلیت تو رکھتے ہیں مگر زیادہ تر باصلاحیت طلبہ محض مالی مشکلات کی وجہ سے داخلہ لینے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ اس لئے چترال کے تمام صاحب ثروت خوایتن و حضرات خاصکر چترال کے ڈاکٹرز، انجینئرز ، وکلاء اور دوسرے پروفیشنلز سے درخواست ہے کہ وہ آگے اکر ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم مستقبل میں بھی ایسے کئی باصلاحیت طلبہ کو مالی سپورٹ کرکے ان ادروں میں بھیج سکے۔

chitraltimes rose chairman is giving a soviner to dd rahmat wali civil academy lhr


شیئر کریں: