
چترال; گرم چشمہ میں سابق صدرپاکستان جنرل پرویز مشرف کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
چترال; گرم چشمہ میں سابق صدرپاکستان جنرل پرویز مشرف کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
گرم چشمہ(نمائندہ چترال ٹائمز) گرم چشمہ ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (GADO) اور لٹکوہ کے چھ وی سیز کے زیر اہتمام گرم چشمہ میں سابق صدر پاکستان محسن چترال جنرل سید پرویز مشرف کی یا دمیں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جسمیں علاقے کے عمائدین اور لٹکوہ کے باشعور اور احسان مند لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس تعزیتی ریفرنس میں لوگوں کی شرکت اور اظہار جذبات قابل دیدتھی۔ اس ریفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا قاری عزیزجلال نے نعت رسول مقبول پیش کر نے کی سعادت حاصل کی۔ اور خلیفہ سید عالمگیر شاہ نے سابق صدر کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
اصلاح الدین نے تعزیتی ریفرنس کی اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ جنرل پرویز مشرف کے ہم چترالیوں پربیشمار احسانات ہیں۔ پرویز چترالیوں کیلئے صرف لواری ٹنل کو ہی ممکن نہیں بنایا بلکہ انٹرنیشنل فورمز میں ہماری تہذیب اور ثقافت کو پزیرائی بخشی۔ مقررین میں سجاد احمد پرتوی اور عبداللہ نے جامع اور مفصل اندازمیں پرویز مشرف کی چترال کیلئے خدمات اور احسانات احاطہ کیا۔ سردار اعظم نے تقریر کیساتھ ایک مرثیہ بھی پیش کیا۔
انجگان کے مشہور شاعر محمدضمیر خان نے جنرل مشرف کیلئے مرثیہ پیش کرکے شرکا کو اشکبار کردیا اور زبردست داد وصول کی۔ شعرامیں سے اعلاء الدین، سلطان صلاح الدین، ظہیرالدین ظہیر اور ایک شاعرہ بہن نے بھی بہت ہی پیارے اور جزباتی مرثیہ کلام پیش کئے۔ اور لوگ ان کو سن کر جذباتی ہوگئے۔
اخر میں جمیل احمدصدر لوکل کونسل اور محمد ولی سکرٹری لوکل کونسل نے بھی پرویز مشرف کی خدمات کا اعتراف کرتے چترال کیساتھ ان کی وابستگی کی خوب تعریف کی۔اور انکی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔
نواب خان وی سی چیرمین نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پرویز کی برسی ہر سال منانے کی منظوری لی۔ اور آیندہ سے پرویز کی برسی ہر سال گرم چشمہ میں منائی جائیگی۔