Chitral Times

May 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عام انتخابات کے انعقاد کے تناظر میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعلیِ نے اجلاس طلب کرلیا

Posted on
شیئر کریں:

عام انتخابات کے انعقاد کے تناظر میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعلیِ نے اجلاس طلب کرلیا

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ ) نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے صوبے میں عام انتخابات کے انعقاد کے تناظر میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے بروز منگل ایک اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں متعلقہ حکام کی جانب سے نگران وزیر اعلی کو صوبے میں عام انتخابات کے انعقاد کے تناظر میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر خیبرپختونخوا کی طرف سے نگران وزیر اعلی کو صوبے میں عام انتخابات کے انعقاد کے لئے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ پیش کرنے کے لئے ایک مراسلہ ارسال کیا تھا۔ گورنر کو صورتحال کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے نگران وزیر اعلی نے متعلقہ اداروں کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں وزیر اعلی کو عام انتخابات کے تناظر میں صوبے میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں صوبے میں سکیورٹی کی معروضی حالات کا جائزہ لینے کے بعد گورنر کو صورتحال کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے جوابی مراسلہ ارسال کیا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
71693