Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لاسپور شندور روڈ سے برف ہٹاکر ٹریفک کے لیے ہموار کیا جایے۔ عمایدین لاسپور کا احتجاجی مظاہرہ

Posted on
شیئر کریں:

لاسپور شندور روڈ سے برف ہٹاکر ٹریفک کے لیے ہموار کیا جایے۔ عمایدین لاسپور کا احتجاجی مظاہرہ

مستوج ( نمایندہ چترلا ٹایمز ) وادی لاسپور کے عمایدین ، سماجی و سیاسی شخصیات نےلاسپور کے صدر مقام ہرچین میں ایک جلسہ منعقد کیا ، مقرریں کا کہنا تھا کہ شندور روڈ کی بندش اور حالیہ برف باری کی وجہ سے مستوج تا شندور روڈ میں برفانی تودنے گرنے کی وجہ سے شندور روڈ ٹریفک کے قابل نہیں ہے اور کسی بھی وقت کوئی سانحہ رونما ہو سکتا ہے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوۓ سیاسی و سماجی شخصیت سہروردی خان نے کہا “وادی لاسپور چھ دیہات پر مشتمل ضلع چترال کا سب سے بڑا وادی ہے افسوس کہ ہماری آواز پنجرے میں بند طوطی کی طرح کوئی نہیں سنتا ہم اس قدر مجبور ہو چکے ہیں کہ علاقے میں مریضوں کو کندھے پہ اٹھا کر مستوج لے جانے پر مجبور ہیں۔اگر خدانخوستہ کوئی حادثہ رونما ہوا تو اس کی ذمہ داری متعلقہ ادارے پر عائد ہو گی۔
اس خستہ حال اور کھنڈر نما روڈ کے حوالے سے ہم نے کئی بار حکام بالا کو اگاہ کیا مگر حکمران شاہ خرچیوں میں الجھے ہوۓ ہیں صرف شندور میلے کے دوران اپنی سہولت کی خاطر صرف دودن کے واسطے اس شاہراہ کی صفائی کرتے ہیں اس کے بعد اس کا نام لینا بھی گوراہ نہیں کرتے حالانکہ لاکھوں روپے شندور روڈ کی صفائی کے لیے دیے جاتے ہیں مگر متعلقہ ادارہ اس کام میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔

علاقے کے عمائدین نے کہا اگر اس شاہراہ کی صفائی پر کام شروع نہ کیا گیا تو عوام سڑکوں پر نکل آیئنگے اس وقت حالات کو قابو کرنا کسی کی بس کی بات نہیں۔لہذا فوری طور پر مستوج لاسپور شندور روڈ ٹریفک کیلیے ہموار کیا جایے۔

chitraltimes laspur protest for road clearence


شیئر کریں: