Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سرکاری گندم کی حصول کے لئے کیسو گاوں کے عوام کا زبردست احتجاجی مظاہرہ، چترال پشاور روڈ تقریبا پانچ گھنٹے بند رہی

شیئر کریں:

ٓسرکاری گندم کی حصول کے لئے کیسو گاوں کے عوام کا زبردست احتجاجی مظاہرہ، چترال پشاور روڈ تقریبا پانچ گھنٹے بند رہی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال لوئیر کے کیسو گاوں کے عوام نے سرکاری گندم کی عدم دستیابی اور آٹے کی قلت کے خلاف ہفتہ کے روز چترال پشاورروڈ بلاک کرکے زبردست احتجاج کیا، احتجاجی مظاہرین کی قیادت وی سی چیئرمینان کررہے تھے۔ مظاہرین نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ چترال کے تمام فلورملز فوری طور پر بند کردیئے جائیں اورسرکاری گندم کی حصول کا سابقہ طریقہ کا ر بحال کیا جائے۔یا کیسو کے عوام کو گاوں میں ہی آٹا ضرورت کے مطابق مہیا کیا جائے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ چترال کی عوام سابقہ طریقہ کار میں اپنی ضرورت کے مطابق گندم خریدتے تھے جس میں فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے لے کویی مسلہ تھا اور نہ انتظامیہ کے لیے درد سر، مگر فلورملز کی تنصیب کے  بعد عوام کو مصایب کا شکار کرنے کے ساتھ انتظامیہ بھی آو بیل مجھے مار کے مصداق ایک نیی مصیبت اپنے سر لی ہے۔ جو اُس وقت کے انتظامیہ کے لیے بھی سوالیہ نشان ہے۔

مظاہرین نے تقریبا پانچ گھنٹے چترال پشاور روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا، اسسٹنٹ کمشنر دروش موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کی اور موقع پر سرکاری آٹا گاوں پہنچایا اورآئندہ کے لئے سرکاری آٹے کی بروقت فراہمی کی یقین دہانی پر احتجاجی مظاہرین پرآمن منتشر ہوگئے۔ تاہم چترال پشاور روڈ تقریبا پانچ گھنٹے بندرہی جس کی وجہ سے چترال اور پشاورودیگر شہروں کے درمیان سفر کرنے والے مسافر انتہائی مشکلات کا شکار رہے،جن میں سیاح بھی شامل تھے۔

chitraltimes kesu village protest for flour and wheat 1 chitraltimes kesu village protest for flour and wheat2 chitraltimes kesu village protest for flour and wheat3 chitraltimes kesu village protest for flour and wheat4 chitraltimes kesu village protest for flour and wheat5


شیئر کریں: