Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

راجہ عادل کے نام سے ایک شخص کی طرف سے وطن عزیز کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے اور اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت

Posted on
شیئر کریں:

راجہ عادل کے نام سے ایک شخص کی طرف سے وطن عزیز کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے اور اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) اپر چترال کے معروف سماجی کارکن اور سابق کونسلر شمشیر علی خان نے راجہ عادل کے نام سے ایک شخص کی طرف سے وطن عزیز کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے اور چندٹکوں کی خاطر ملک اور اس کے اداروں کے خلاف اول فول بکنے اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ محب وطن پاکستان اس طرح کے کرداروں کی کرتوت سے بخوبی واقف اور ان کے عزائم سے واقف ہیں اور ان کی مذموم عزائم کو ناکام بنانا بھی جانتے ہیں۔

ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ فوج کے ادارے سے اپنی ایسی ہی منفی اور شرمناک کرتوت کی وجہ سے برطرفی پر اپنی اصلاح آپ کرنے کی بجائے وہ اس طرح وطن عزیز اور اس کے محافظ اداروں سے بدلہ لینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک کا ہر شہری پاک فوج کے شانہ بشانہ اس مقدس مٹی کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں تاکہ اس کی نام پر کوئی آنچ نہ آنے پائے۔ انہوں نے ملک اور اس کے اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ دوسرے ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں کھلونا بننا نہایت قبیح عمل ہے جس کا خمیازہ انہیں اور ان کی نسلوں کو بھگتنا پڑے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
71651