
صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے میں ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے لئے نیا کرایہ نامہ جاری, پشاور تا چترال فلائنگ کوچز/ منی بسیں 1077 روپے فی سواری مقرر
صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے میں ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے لئے نیا کرایہ نامہ جاری, پشاور تا چترال فلائنگ کوچز/ منی بسیں 1077 روپے فی سواری مقرر
پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتیں 263 روپے سے بڑھ کر 280 روپے کرنے کے بعدصوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے میں ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے لئے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق فلائنگ کوچز / منی بسیں 2.95، اے سی بسیں 3.15، عام بسیں 2.80 روپے اور لگژری بسیں 2.90 فی کلومیٹر فی مسافر کے حساب سے کرایہ وصول کریں گی.
تفصیلات کے مطابق پشاور تا کوہاٹ فلائنگ کوچز/ منی بسیں 192 روپے، اے سی بسیں 205 روپے، عام بسیں 182 روپے اور لگژری بسیں 189 روپے کرایہ وصول کریں گی۔ پشاور بنوں فلائنگ کوچز/ منی بسیں 575 روپے، اے سی بسیں 614 روپے، عام بسیں 546 روپے اور لگژری بسیں 566 روپے، پشاور تا ڈی آئی خان فلائنگ کوچز/ منی بسیں 944 روپے، اے سی بسیں 1008 روپے، عام بسیں 896 روپے اور لگژری بسیں 928 روپے، پشاور تا ہری پور فلائنگ کوچز/ منی بسیں 460 روپے، اے سی بسیں 491 روپے، عام بسیں 437 روپے اور لگژری بسیں 452روپے، پشاور تا ایبٹ آباد فلائنگ کوچز/ منی بسیں 575 روپے، اے سی بسیں 614 روپے، عام بسیں 546 روپے اور لگژری بسیں 566 روپے، پشاور تامانسہرہ فلائنگ کوچز/ منی بسیں 652 روپے، اے سی بسیں 696روپے، عام بسیں 619 روپے اور لگژری بسیں 641 روپے، پشاور تا مردان فلائنگ کوچز/ منی بسیں 171 روپے، اے سی بسیں 183 روپے، عام بسیں 162 روپے اور لگژری بسیں 168 روپے، پشاور تا ملاکنڈ فلائنگ کوچز/ منی بسیں 348 روپے، اے سی بسیں 372 روپے، عام بسیں 330 روپے اور لگژری بسیں 342 روپے، پشاور تا تیمرگرہ فلائنگ کوچز/ منی بسیں 522 روپے، اے سی بسیں 558 روپے، عام بسیں 496 روپے اور لگژری بسیں 513 روپے، پشاور تا مینگورہ فلائنگ کوچز/ منی بسیں 507 روپے، اے سی بسیں 542 روپے، عام بسیں 482 روپے اور لگژری بسیں 499 روپے، پشاور تا دیر فلائنگ کوچز/ منی بسیں 738 روپے، اے سی بسیں 788 روپے، عام بسیں 700 روپے اور لگژری بسیں 725 روپے، پشاور تا چترال فلائنگ کوچز/ منی بسیں 1077 روپے، اے سی بسیں 1150 روپے، عام بسیں 1022 روپے اور لگژری بسیں 1059 روپے اور پشاور تا چارسدہ فلائنگ کوچز/ منی بسیں 80 روپے، اے سی بسیں 85 روپے، عام بسیں 76 روپے اور لگژری بسیں 78 روپے کرایہ وصول کریگی جبکہ دینی مدارس کے طلبہ تعلیمی اداروں، نابینا / معذور(خصوصی) افراد اور 60 سال سے ذائد کے عمر کے بزرگ شہریوں کے لئے کرایوں میں 50 فیصد رعایت برقرار رکھی جائیگی اگر ایئر کنڈیشنر گاڑیوں میں اے سی کام نہیں کر رہا ہوں تو ڈیلیکس سٹیج کیرج کا کرایہ چارج کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹرانسپورٹر حضرات کو کرایہ نامہ ٹرانسپورٹ اڈوں میں نمایا ں جگہوں پر اویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔