Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

، صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے سی این جی سے چلنے والی گاڑیوں کے لئے نیا کرایہ نامہ جاری  پشاور تا چترال فلائنگ کوچز/ منی بسیں 840 روپےفی سواری مقرر

Posted on
شیئر کریں:

، صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے سی این جی سے چلنے والی گاڑیوں کے لئے نیا کرایہ نامہ جاری  پشاور تا چترال فلائنگ کوچز/ منی بسیں 840 روپےفی سواری مقرر
ٹرانسپورٹر حضرات کو کرایہ نامہ ٹرانسپورٹ اڈوں میں نمایا ں جگہوں پر آویزاں کرنے کی ہدایت

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وفاقی حکومت کی جانب سے سی این جی کی قیمتیں 180 روپے سے بڑھ کر 220 روپے کرنے کے بعد صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے میں سی این جی سے چلنے والی گاڑیوں کے لئے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا گیاہے جس کے مطابق فلائنگ کوچز / منی بسیں 2.30، اے سی بسیں 2.50، عام بسیں 2.15 روپے اور لگژری بسیں 2.25 روپے فی کلومیٹر فی مسافر کے حساب سے کرایہ وصول کریں گی، تفصیلات کے مطابق پشاور تا کوہاٹ فلائنگ کوچز/ منی بسیں 150 روپے، اے سی بسیں 163 روپے، عام بسیں 140 روپے اور لگژری بسیں 146 روپے کرایہ وصول کریں گی،

 

اسی طرح پشاور تا بنوں فلائنگ کوچز/ منی بسیں 449 روپے، اے سی بسیں 488 روپے، عام بسیں 419 روپے اور لگژری بسیں 439 روپے، پشاور تا ڈی آئی خان فلائنگ کوچز/ منی بسیں 736 روپے، اے سی بسیں 800 روپے، عام بسیں 688 روپے اور لگژری بسیں 720 روپے، پشاور تا ہری پور فلائنگ کوچز/ منی بسیں 359 روپے، اے سی بسیں 390 روپے، عام بسیں 335 روپے اور لگژری بسیں 351 روپے، پشاور تا ایبٹ آباد فلائنگ کوچز/ منی بسیں 449 روپے، اے سی بسیں 488 روپے، عام بسیں 419 روپے اور لگژری بسیں 439 روپے، پشاور تا مانسہرہ فلائنگ کوچز/ منی بسیں 508 روپے، اے سی بسیں 553 روپے، عام بسیں 475 روپے اور لگژری بسیں 497 روپے، پشاور تا مردان فلائنگ کوچز/ منی بسیں 133 روپے، اے سی بسیں 145 روپے، عام بسیں 125 روپے اور لگژری بسیں 131 روپے، پشاور تا ملاکنڈ فلائنگ کوچز/ منی بسیں 271 روپے، اے سی بسیں 295 روپے، عام بسیں 254 روپے اور لگژری بسیں 266 روپے، پشاور تا تیمرگرہ فلائنگ کوچز/ منی بسیں 407 روپے، اے سی بسیں 443 روپے، عام بسیں 381 روپے اور لگژری بسیں 398 روپے، پشاور تا مینگورہ فلائنگ کوچز/ منی بسیں 396 روپے، اے سی بسیں 430 روپے، عام بسیں 370 روپے اور لگژری بسیں 387 روپے، پشاور تا دیر فلائنگ کوچز/ منی بسیں 575 روپے، اے سی بسیں 625 روپے، عام بسیں 538 روپے اور لگژری بسیں 563 روپے، پشاور تا چترال فلائنگ کوچز/ منی بسیں 840 روپے، اے سی بسیں 913 روپے، عام بسیں 785 روپے اور لگژری بسیں 821 روپے اور پشاور تا چارسدہ فلائنگ کوچز/ منی بسیں 62 روپے، اے سی بسیں 68 روپے، عام بسیں 58 روپے اور لگژری بسیں 61 روپے کرایہ وصول کریگی جبکہ دینی مدارس کے طلبہ تعلیمی اداروں، نابینا / معذور(خصوصی) افراد اور 60 سال سے ذائد کے عمر کے بزرگ شہریوں کے لئے کرایوں میں 50 فیصد رعایت برقرار رکھی جائیگی اگر ایئر کنڈیشنر گاڑیوں میں اے سی کام نہیں کر رہا ہوں تو ڈیلیکس سٹیج کیرج کا کرایہ چارج کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹرانسپورٹر حضرات کو کرایہ نامہ ٹرانسپورٹ اڈوں میں نمایا ں جگہوں پر اویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
71626