Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوئرچترال پولیس کے زیر اہتمام پہلی مرتبہ چترال میں جدید طرز پر قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کا افتتاح

Posted on
شیئر کریں:

لوئرچترال پولیس کے زیر اہتمام پہلی مرتبہ چترال میں جدید طرز پر قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کا افتتاح

ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود نے جدید طرز پر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم (مانیٹرنگ روم) کا افتتاح کیا۔

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم میں جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے زریعے لوئر چترال کو محفوظ بنانے کے لئے ایک اہم کاوش ہے جو ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصرمحمود کی خصوصی دلچسپی اور سی سی ٹی وی ٹیکنیشن شہزاد احمد کی مہارت اور دن رات کوششوں سے چترال لویر میں پہلی مرتبہ ممکن ہوا ہے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کا بنیادی مقصد اسٹریٹ کرائم, کارچوری اور موٹر سائیکل کی چوری کا بروقت سدباب جدید ٹیکنالوجی اور آلات کے استعمال سے یقینی بنانا ہے اس کے علاوہ تمام تھانوں, چوکیات, سمیت حساس مقامات کی سی,سی, ٹی, وی کیمروں کے زریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

 

کمانڈ اینڈ کنٹرول کے زریعے پولیس افسران تھانے میں آنے والے سائلین اور عام لوگوں کے ساتھ پولیس کے رویے کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ تھانوں, چوکیات اور حساس مقامات کی سیکورٹی کے حوالے سے نگرانی بھی کرسکیں گے۔
اس کے علاوہ سٹی بازار کی سیکورٹی مانیٹرنگ,جرائم کا پتہ لگانا, فوری رسپانس میکانزم اور ٹریفک منیجمنٹ کی پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی زریعے براہ راست نگرانی کی جائے گی۔

اس موقع پر ڈی پی او نے کہا ہے کہ تاجر برادری, میڈیا اور تجار یونین کے تعاون سے سٹی بازار چترال,شہر کے داخلی و خارجی راستوں میں 50 سے زائد سی۔سی۔ٹی۔وی کیمرے نصب کئے جاچکے ہیں اور مستقبل میں ان کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

انھوں نے مذید کہا کہ پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے قیام میں تجار یونین اور میڈیا کا خصوصی تعاون شامل ہے اس کے علاوہ لوئر چترال پولیس قابل جوان سی سی ٹی وی کیمرہ ٹیکنیشن شہزاد احمد کی انتھک محنت اور کاوشیں شامل ہے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی کامیابی میں تعاون کرنے والے تمام افراد خصوصاً سٹی چترال بازار کے کاروباری حضرات کے انتہائی مشکور ہیں۔

chitraltimes lower chitral police inagurated command and control system 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
71608