Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، بجلی 2 روپے 32 پیسے سستی کردی گئی

Posted on
شیئر کریں:

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، بجلی 2 روپے 32 پیسے سستی کردی گئی

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 32 پیسے سستی کردی۔ نیپرا نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں ریلیف کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ ریگولیٹر کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی (سی پی پی اے) نے 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ دسمبر کا ایف سی اے نومبر کی نسبت 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔نیپرا کے مطابق دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ریلیف کا اطلاق فروری کے بلوں پر ہوگا۔فیول ایڈجسٹمنٹ ریلیف کا اطلاق لائف لائن اور 300 یونٹس تک گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا۔فیول ایڈجسٹمنٹ ریلیف زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔اسی طرح اس ریلیف کا اطلاق کیالیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

 

اسلام آباد: سپلیمنٹری فنانس بل 2023 سینیٹ قائمہ کمیٹی سے منظور

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سپلیمنٹری فنانس بل 2023 کی منظوری دے دی۔گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی شراائط پر منی بجٹ پیش کیا جس میں جنرل سیلز ٹیکس 18 فیصد اور لگڑری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایئر لائن کمپنیوں نے کمیٹی کو درخواست لکھی ہے، ایئر لائن کمپنیوں نے فکس ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے، امریکا یا کینیڈا کے لیے ایک لاکھ فکس ٹیکس عائد ہونا چاہیے۔سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ اس بل پر بات کریں لیکن عوام پر بوجھ پڑے گا، یہ بل 170 ارب روپے کا نہیں بلکہ 510 ارب روپے کا ہے، میں اس بجٹ کو اپنی پارٹی کے توسط سے مسترد کرتا ہوں، حکومت نے اس بل کو منظور کرالینا ہے لیکن اس سے تباہی ہوگی، شرح سود کو 2 فیصد کم کریں تو آپ کو یہ رقم مل جائی گی۔

 

سینیٹر محسن عزیز نے مزید کہا کہ ایک آٹے کی بوری بھارت سے اسمگل نہیں ہوئی، وہاں آٹے کا ریٹ کم ہے یہاں زیادہ ہے لیکن ان کا قانون سخت ہے، اس لئے وہاں سے اسمگلنگ نہیں ہوسکتی۔اجلاس کے دوران چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ 30جون2023 تک170 ارب روپے اکھٹے کرنے ہیں، ساڑھے چار ماہ میں یہ ٹیکس اکھٹا کرنا ہے۔سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ گیس, بجلی, پٹرول مہنگا ہوگیا، امپورٹڈ آئٹمز پر پابندی عائد کی جائے، چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی جنت بن چکا ہے، بجٹ میں ان پر ہی ٹیکس لگا ہے جو ٹیکس ادا کررہے ہیں۔ممبر ایف بی آر نے کہا کہ شادی ہالز میں فنکشن پر 10 فیصد ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جائیگا۔اجلاس کے دوران سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے سپلیمنٹری فنانس بل 2023 کی منظوری دیدی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر منی بجٹ پیش کیا جس میں جنرل سیلز ٹیکس 18 فیصد اور لگڑری ا?ئٹمز پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاہم بنیادی اشیائے ضروریہ پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

پاک فوج کی اربن اورسرچ ٹیموں کاترکیہ میں امدادی مشن جاری، 138 نعشیں،8 افرادکو زندہ ملبے سے نکالا

اسلام آباد(سی ایم لنکس) پاک فوج کی اربن اور سرچ ٹیموں نے ترکیہ میں مختلف آپریشنز کے دوران138 نعشیں،8 افراد کو زندہ ملبے سے نکالا جبکہ5 زندہ افراد کی نشاندہی کی۔پاکستان آرمی کی اربن اور سرچ ٹیموں کا ترکیہ میں امدادی مشن جاری ہے۔ترکیہ کے صوبے ادیامان میں مجموعی طور پر پاکستان آرمی کی اربن سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے 91مقامات پرسرچ آپریشن جبکہ 39 مقامات پر ریسکیو آپریشن کئے۔اب تک کی امدادی سرگرمیوں میں پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے 2 سائٹس کو مکمل طور پر کلیئر کر لیا ہے۔اس دوران 8 افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ5زندہ افراد کی نشاندہی بھی کی اور 138لاشوں کو ملبے تلے سے نکال کر ورثا کے حوالے کیا گیا۔اس کے علاوہ این ڈی ایم اے اور ایم ایل سی کی مشترکہ کوششوں سے امدادی سامان کی مزید کھیپ کو ترکیہ اور شام کے متاثرہ بہن بھائیوں کے لئے تسلسل سے روانہ کیا جا رہی ہے۔ترکیہ کے عوام پاک افواج کی امدادی ٹیموں کو سراہا۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
71595