Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا کے بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، کمشنرز اور ڈی سی تبدیل، محمد علی ڈپٹی کمشنر لویر چترال تعینات 

Posted on
شیئر کریں:

خیبر پختونخوا کے بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، کمشنرز اور ڈی سی تبدیل، محمد علی ڈپٹی کمشنر لویر چترال تعینات

چترال(نمایندہ چترال ٹایمز ) صوبائی حکومت نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات سے قبل خیبر پختونخوا کی بیوروکریسی اور پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے مختلف اعلامیوں کا اجراء کیا گیا ہے جس کے تحت صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز کو تبدیل کرکے نئی تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ اسی طرح ایک اور اعلامئیے کے ذریعے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کیا گیا ہے۔ کئی ایک کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو او ایس ڈی لگادیا گیا ہے۔ اپر چترال کے ڈپٹی کمشنر محمد علی کو تبدیل کرکے اسے لوئر چترال کا ڈی سی لگادیا گیا ہے، لوئر چترال کے ڈپٹی کمشنر ارشد قیوم برکی کا تبادلہ بحیثیت ڈپٹی کمشنر بونیر کیاگیا جبکہ محمد خالد زمان کو اپر چترال کا ڈی سی لگایا گیا ہے۔

اسی طرح صوبائی پولیس میں ڈی پی اوز کی تبدیلی عمل میں آئی ہے اور متعدد اضلاع کے ڈی پی اوز تبدیل کردئیے گئے ہیں۔ لوئر چترال کے ڈی پی او تبدیل کرکے انکی جگہ لوئر دیر میں بحیثیت ڈی پی او خدمات سر انجام دینے والے پی ایس پی آفیسر اکرام اللہ خان کوڈی پی او تعینات کیا گیا ہے۔ لوئر چترال میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد خان کو کوہستان کا ڈی پی او لگادیا گیا ہے۔ اسی طرح کمشنر ملاکنڈ ڈویژن صاقب رضا اسلم کو بھی ٹرانسفر کردیا گیا ہے انکی جگہ شاہد اللہ کو کمشنر ملاکنڈ تعینات کردیا گیا ہے۔

chitraltimes kp officials transfer order dcs and commissioners 1

 

chitraltimes kp officials transfer order dcs and commissioners 5

chitraltimes kp officials transfer order dcs and commissioners 4chitraltimes kp officials transfer order dcs and commissioners 3

chitraltimes kp officials transfer order dcs and commissioners 2


شیئر کریں: