Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرم چشمہ میں منعقدہ پانچ روزہ سنوفیسٹیول اپنے تمام تررعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر

شیئر کریں:

گرم چشمہ میں منعقدہ پانچ روزہ سنوفیسٹیول اپنے تمام تررعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر

چترال( نمایندہ چترال ٹایمز) لوئرچترال کے سیاحتی مقام گرم چشمہ میں منعقدہ پانچ روزہ سنوفیسٹیول اپنے تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیرہوگیا۔کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل سمیع زمان کے زیرنگرانی چترال سکاوٹس کی معاونت سے مقامی ہوٹل اورگرم چشمہ گراونڈ میں منعقد ہ اس شاندار فیسٹیول میں وادی لٹکوہ سے کئی ٹیموں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔آخری روزگاوں گفتی اورگاوں جیتورکے ٹیموں کے درمیان والی بال کامقابلہ ہوا۔ کانٹادارمقابلے کے بعدگفتی والی بال ٹیم نے مقابلہ جیت لیا۔جبکہ رسہ کشی کافائنل گاوں مردان اورگاوں بیگوشٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلاگیا۔جس میں انتہائی سنسنی خیزمقابلے کے بعدبیگوشٹ کی ٹیم نے فائنل ٹرافی اپنے نام کرلی۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل سمیع زمان خان نے کہاکہ اس یونٹس کامقصد سرمائی سیاحت کوفروغ دیتے ہوئے مقامی نوجوانوں کوکھیلوں کے مواقع فراہم کرناہے۔یہاں کے بچے برفانی کھیلوں میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں مقامی آبادی کی ہر ممکن مدد کریں گے۔تاکہ سیاح گرم چشمہ آکر رنگارنگ ثقافتی کھیلوں سے لطف اندوز ہوسکیں۔اس فیسٹیول میں سرکاری حکام ،عمائدین علاقہ اورمقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

chitraltimes garamchashma snow festival concludes 6 chitraltimes garamchashma snow festival concludes 3 chitraltimes garamchashma snow festival concludes 4

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
71569