Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسلام آباد میں 3,406.169 ملین روپے کی لاگت سے کینسر ہسپتال کے قیام کی منظوری

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد میں 3,406.169 ملین روپے کی لاگت سے کینسر ہسپتال کے قیام کی منظوری

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں کینسر ہسپتال کے قیام کے لئے 3,406.169 ملین روپے کی منظوری دے دی ہے۔ پلاننگ کمیشن کیحکام کے مطابق موجودہ حکومت وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو صحت کے حوالے سے بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔حکومت نے اس حوالے سے سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں 3,406.169 ملین روپے کی لاگت سے آئی سی ٹی (نظر ثانی شدہ) میں کینسر ہسپتال کے قیام کی بھی منظوری دی۔ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن اس منصوبے کی سرپرستی کرے گی۔ اس منصوبے میں مختلف اقسام کے کینسر میں مبتلامریضوں کے اندرونی داخلے کے لیے 200 بستروں پر مشتمل جدید ترین ہسپتال کا قیام شامل ہے۔بیڈز کی تقسیم میں بالغ آنکولوجی کے لیے 75، خواتین کے آنکولوجی کے لیے 25، آئی سی یو کے لیے 25، پرائیویٹ کے لیے 30 اور ایمرجنسی کے لیے 20 بستر شامل ہیں۔

 

ملک میں آکسیجن نیٹرز کی قلت، 90 فیصد بائی پاس سرجریاں ملتوی

لاہور(سی ایم لنکس)ملک بھر میں آکسیجن نیٹرز کی کمی کے باعث عارضہ قلب میں مبتلا مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، 90 فیصد بائی پاس سرجریاں ملتوی کردی گئیں۔آکسیجن نیٹروں کی عدم دستیابی کے باعث گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران ملک بھر میں 90 فیصد دل کی بائی پاس سرجری کو ملتوی کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق روپے کی قدر میں کمی اور ایل سی کے اجراء کے باعث طبی آلات درآمد نہیں کیے جا رہے ہیں، نگراں وزیر صحت پنجاب نے تسلیم کیا ہے کہ آکسیجن نیٹرز کی کمی کے باعث دل کی بائی پاس سرجریز میں نمایاں کمی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈریپ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہزار سے زائد آکسیجن نیٹر جو مالی مسائل کی وجہ سے بندرگاہوں پر پھنس گئے تھے آج جاری کر دیے جائیں گے۔واضح رہے کہ آکسیجن نیٹر دل کی بائی پاس سرجری کا ایک لازمی جزو ہے، جس کا استعمال سرجری کے دوران کسی شخص کو زندہ رکھنے کے لیے کیا جاتا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
71559