Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

علاقے کو کسی بھی منفی سرگرمیوں سے پاک رکھنے کے لیےپولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ایس پی انوسٹی گیشن اپرچترال محمد ستار

Posted on
شیئر کریں:

علاقے کو کسی بھی منفی سرگرمیوں سے پاک رکھنے کے لیےپولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ایس پی انوسٹی گیشن اپرچترال محمد ستار

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) اپر چترال پولیس نے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرکے ہم اہنگی پیدا کرنے اور مشترکہ طور پر حل طلب مسائل حل کرنے کے لیے ماحول پیدا کرنے کے سلسلے ایک میٹنگ بدھ کے دن ایس پی انوسٹی گیشن محمد ستار خان کی سربراہی میں پولیس لائن بونی میں منعقد کی ، تاکہ عوام کے ساتھ روابط بڑھاکر اعتماد کی فضا قائم کیا جاسکے۔اس میٹنگ میں ایس ڈی پی او سرکل مستوج محی الدین، ایس ڈی پی او ہیڈ کوارٹر اپر محمد شفیع شفا ،ایس ایچ او تھانہ بونی ودیگر پولیس افسراں کے علاوه علاقے کی معتبرات اور مذہبی سربراہاں نے بھی شرکت کی۔

قاضی غلام ربانی کی تلاوت کلام پاک سے میٹنگ کا آغاز ہوا ۔ایس پی انوسٹی گیشن اپر محمد ستار خان نے میٹنگ کے اعراض مقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت اگر چہ اپر چترال امن و امان کے سلسلے مثالی ضلع ہے اس کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ ہم لاپرواہی اور اور غفلت کی بنیاد پر اپنے ارد گرد کے ماحول کونظر اندازکر سکے۔ہمیں اپنے ارد گرد کی ماحول پر کڑی نظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے ساتھ علاقے میں چھوٹے بڑے مسائل پیدا ہوتے رہتے ہیں۔ عوام کی تعاون کے بیغر بہت سے مسائل کا حل کرنا پولیس کے لیے ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے ۔اس لیے عوام کی تعاون ضروری ہے ۔جو اپنے علاقے کو کسی بھی منفی سرگرمیوں سے پاک رکھنے کے لیےپولیس کے ساتھ تعاون کریں۔اس لیے آج کی یہ میٹنگ اہمیت کا حامل ہے۔

ایس ڈی پی او مستوج سرکل محی الدین نے تفصیلی طور پر بتایا کہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے سےایک دوسرے پر شکوک شبہات جنم لیتے ہیں اس لیے وقت کی ضرورت ہے ۔کہ پولیس اور عوام ایک دوسرے کےساتھ قریبی رابطے میں ہو۔ بہت سے مسائل ایسے رونما ہوتے ہیں جنہیں پولیس مختلف وجوہات کی بنا پبلیک کرنے سے قاصر رہتاہے اور عوام کو اصل صورت حال کا اندازہ نہیں ہوتا تویکطرفہ منفی پروپیگنڈے کے ذریعے پولیس اور عوام کےدرمیان فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ پولیس اور عوام میں فاصلےنہ ہو تو بہت سے ابہام دور ہو کر حقائق آشکار ہوسکتے ہیں ۔اور نظام میں بہتری اسکتی ہے۔ اسلیے پولیس اور عوام کو ایک دوسرے کے قریبی رابطے میں رہنا پولیس اور عوام دونوں کے لیے خیر کی بات ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام اور اور مذہبی رہنما مسجد اور منبر کو معاشرے کے فلاح کے لیے ہمیشہ استعمال کرکے ائیے ہیں جو قابل تعریف ہے اب اسکی ضرورت اور بڑھ گئی ہے۔ نوجوان ذہن کو منشیات سے پاک رکھنے اور امن امان قائم رکھنے میں پہلے سے بڑھ کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔

علاقے کے معتبرات جن میں قاضی غلام ربانی ،پریزیڈنٹ اسماعیلی لوکل کونسل یوسف حیات،شاہ وزیر لال ،رحمت سلام لال، ریٹائرڈ صوبیدار فیض الرحمٰن ،پاکستان مسلم لیگ نون کے تحصیل صدر جاوید لال ،چیر مین ویلیج کونسل چرون عنایت الله ،ریٹائرڈ صوبیدار میجر قربان علی و دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے اپر چترال پولیس پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ یہ خوش آئیند بات ہے کہ پولیس علاقے میں جرائم اور منفی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے کوشان ہے اپر چترال پولیس پر عوام مکمل اعتماد کرتے ہیں جو اپنی فرض منصبی احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پولیس حساس ادارۂ ہے اس میں کوتاہیاں ہونے کا امکان ضرور ہے لیکن ایسا کوئی مثال نہیں جو جان بوجھ کرکوتاہی کی ہوحاضرین مختلف امور کی انجام دہی میں بہتری لانے اور خصوصی توجہ دینے کی تجاویز پیش کی اور اپنی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کی۔تجاویز میں منشیات کی بڑھتی ہوئی رحجان پر خصوصی توجہ دینے خصوصاً نوجوان نسل کو اس سے بچانے پر ملکر کام کرنے کی ضرورت پر زور دئیے۔ساتھ بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر بہت سارے غیر مقامی لوگ علاقے میں داخل ہوتے ہیں ان پر خصوصی نظر رکھنے کا موثر نظام ہونے اور جملہ کوائف اور ریکارڈ مرتب ہوکر متعلقہ تھانوں میں محفوظ کرنے کی تجویز دی۔اور جو لوگ مکانات وغیرہ کسی غیر مقامی کوکرایے پر دیتے ہیں انہیں بھی مختاط ہونے اور مقامی پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کے بارے رائے دی۔

chitraltimes sp investigation upper chitral hold meeting3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
71548