Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسسٹنٹ کمشنر دروش توصیف اللہ کی تبدیلی کے حوالے سے جاری لیٹر جعلی نکلا

Posted on
شیئر کریں:

اسسٹنٹ کمشنر دروش توصیف اللہ کی تبدیلی کے حوالے سے جاری لیٹر جعلی نکلا

چترال( چترال ٹایمز رپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر دروش توصیف اللہ کی تبدیلی کے حوالے سے  مبینہ طور پر ایک جعلی لیٹر جاری کیا گیا جوکہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیامیں وائرل ہوگئی لیکن جلد ہی اس لیٹر کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر دروش توصیف اللہ کی تبدیلی اور انہیں افسر بکار خاص یعنی او ایس ڈی بنائے جانے کے حوالے سے ایک سرکاری طرز کا لیٹر سوشل میڈیا پلیٹ پر جاری ہوا جس میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ تاہم جعل سازوں نے اس لیٹر کی تیاری میں اپنی کمزوری کو نہ چھپا سکے۔ محکمہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے جاری کئے جانے والے سرکاری خطوط کے طرز پر تیار کردہ اس جعلی لیٹر میں اوپر 15فروری 2023؁ ء کی تاریخ درج ہے جبکہ آخر میں سیکشن آفیسر (II) کا نام اور دستخط ثبت ہے، اس دستخط کے ساتھ 15ستمبر2022کی تاریخ درج ہے جس کو دیکھ کر اس لیٹر کی حیثیت مشکوک ہوگئی۔ اس حوالے اسسٹنٹ کمشنر توصیف اللہ نے کہا کہ یہ لیٹر جعلی ہے۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر دروش کے فیس بک آفیشل پیج میں ایک سیاسی جماعت کے کارکنان کی طرف سے واٹس ایپ گروپ میں اسسٹنٹ کمشنر دروش کی تبدیلی کے نوٹیفیکیشن شیئر کرکے اسکا کریڈٹ لیا جا رہا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کی تبدیلی کے حوالے سے سرکاری طر ز کے لیٹر کی تیاری اور اس جعلی خط کو پھیلانا سنگین نوعیت کا جرم ہے کیونکہ جعل ساز اگر اعلیٰ سطح کا سرکاری لیٹر تیار کر لیتے ہیں تو وہ ایسے کسی بھی قسم کی دستاویزات سے نہیں گھبرائیں گے۔ عوامی حلقوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے جعل سازی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔

chitraltimes ac drosh transfer letter


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
71542