Chitral Times

Apr 1, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دوبئی، کھوارآدب وثقافت کے معروف فنکار منصورعلی شباب کے اعزاز میں تقریب، ایوارڈ سے نوازا گیا

شیئر کریں:

دوبئی، کھوارآدب وثقافت کے معروف فنکار منصورعلی شباب کے اعزاز میں تقریب، ایوارڈ سے نوازا گیا

دوبئی ( نمایندہ چترال ٹایمز ) اوورسیز چترالیز ویلفیر ایسوسی ایشن دوبئی کے زیراہتمام دوبئی کے ایک مقامی ہوٹل میں چترال کے کھوار آدب وثقافت کے معروف فنکار وگلوکار منصور علی شباب کے اعزاز میں پروگرام کا انعقاد کیا جہاں چترال اور گلگت سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں شرکاء نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز اللہ تعالیٰ کے با برکت نام سے کیا گیا جہاں حاجی محمد ظفر صدر محفل اور رحمت حسین نے بطور مہمان خصوصی پروگرام کی سرپرستی کی۔ پروگرام کے آغاز میں محسن چترال سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کیلیے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا اور انکی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا۔

بعد ازاں منصور علی شباب اور ستار کے مشہور فنکار رحیم اللہ دانش کو خوش آمدید کہا گیا۔ پروگرام میں اوورسیز چترالیز ویلفر اسوسیشن دوبٸ کے جنرل سیکرٹری جلال الدین احمد، کلچرسیکریٹری سنگین علی شاہ، صدر حاجی محمد ظفر اور ممبران میں رحمت حسین، فیض اللہ، افضل سید، اسرار، عزیز، معراج، صابر احمد، رحمت حسین، عرفان علی،برأت حسن، محمد وزیر، شیرعلی شاہ ودیگرخصوصی طور پر شرکت کی۔

پروگرام میں اوورسیز چترالیز ویلفیر اسوسی ایشن دوبٸ کے اکابرین نے منصورعلی شباب کی 20 سالہ خدمات کو سراہتے ہوۓ انکو ایوارڈ سے نوازا، اور امید ظاہر کی گئی کہ چترال کے نوجوان فنکار ہمیشہ منصور علی شباب کو اپنا آئیڈیل مان کر کھوار موسیقی کے اصل روپ کو اپنا کر سادگی سے اپنے فن کو آگے بڑھائیں گے اور منصور علی شباب کی طرح کھوار ادب میں اپنا نام پیدا کریں گے۔

پروگرام میں معروف سماجی شخصیت حاجی محمد ظفر اپنے خیالات کا اظہار کیاانھوں نے اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا جو ہمیشہ سے مل کر اپنے ملک سے آۓ مہمانوں کی میزبانی کرتے آۓ ہیں۔ اس کے بعد کلچر سیکریٹری سنگین علی شاہ نے مختصر تنظیم کے ماضی کی یادوں پر روشنی ڈالی ۔انھوں نے کہا کہ ہمیشہ چترال سے یو اے ای میں آئے مہمانوں کی خاطر تواضع اور فنکاروں کو بلاکر مختلف قسم کے بڑے پیمانے پر پروگرامات ترتیب دیتے آۓ ہیں اور چترال کے اندر بھی ذات پات، رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر کڑوروں روپے کے فلاحی کاموں میں حصّہ لیتے آۓ ہیں۔ جن کو ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔

 

پروگرام کے آخر میں منصور علی شباب بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اوورسیز چترالیز ویلفیر اسوسی ایشن دوبٸ کے خدمات کو سراہا کہ یہ تنظیم ہمیشہ سے چترال سے آۓ ہر قسم کے مہمانوں کی بہترین میزبانی کی ہے، چاہے کوئی مذہبی رہنما ہو یا سیاسی، یا کوئی ثقافت سے منسلک افراد ہمیشہ سے ان کی بہترین میزبانی کی ہے آخر میں ایوارڈ دیۓ جانے پر منصور علی شباب نے اوورسیز چترالیز ولفیر ایسوسی ایشن دوبٸ کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام کے ا ختتام پر فنکاروں نے اپنے ثقافتی شو کو بہترین انداز میں پیش کیا ۔

chitraltimes Dubai program for Mansoor Ali shah chitraltimes Dubai program for Mansoor Ali shahabab


شیئر کریں: