Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صحت انصاف کارڈ کے ماہ جنوری کی رپورٹ جاری، صوبہ بھر میں 1لاکھ 13ہزار سے زائد مریض مستفید ہوئے

Posted on
شیئر کریں:

صحت انصاف کارڈ کے ماہ جنوری کی رپورٹ جاری، صوبہ بھر میں 1لاکھ 13ہزار سے زائد مریض مستفید ہوئے

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبہ بھر میں صحت انصاف کارڈ کے تحت ہونے والے علاج کے حوالے سے ماہ جنوری کی رپورٹ جاری کردی ہے،جس کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران صحت انصاف کارڈ سے 1لاکھ 13ہزار سے زائد مریض مستفید ہوئے، ان مریضوں کے علاج پر مجموعی طور پر 2ارب76کروڑ سے زائدروپے صحت کارڈ کی مد میں اخراجات آئے،محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق ان مریضوں میں 64ہزار سے زائد خواتین،49ہزار سے زائد مرداور دو خواجہ سراوں نے مفت علاج کروایا، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پشاور میں 12ہزار 24،سوات میں 10ہزار 104 اور مردان میں 9ہزار 96مریضوں کا علاج ہوا جبکہ سب سے زیادہ ڈائیلاسز اور حاملہ خواتین کا علاج کیا گیا، گردوں ٹرانسپلانٹ کے سات مریض بھی صحت کارڈ سے مستفید ہوئے جبکہ امراض قلب کے 5ہزار 754مریضوں کو ہسپتال لایا گیا اور مفت طبی سہولیات حاصل کیں، واضح رہے کہ نگراں حکومت نے حال ہی میں ہسپتالوں کے اخراجات کی مد میں تقریباً 4 ارب روپے جاری کئے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
71501