Chitral Times

Mar 31, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنر لویر چترال کا اسلامی برادر ممالک ترکیہ اورشام کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ دل کھول کر مدد کی اپیل 

شیئر کریں:

ڈپٹی کمشنر لویر چترال کا اسلامی برادر ممالک ترکیہ اورشام کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ دل کھول کر مدد کی اپیل

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈپٹی کمشنر لویر چترال ارشد قیوم برکی نے چترال کی سول سوسائٹی سمیت دوسرے اسٹیک ہولڈرز پر زور دیاہے کہ اسلامی برادر ممالک ترکیہ اورشام کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ دل کھول کر مدد کرنے کے لئے ہمیں آپس میں اتحادواتفاق اور یکسوئی ویکجہتی کا مظاہرہ کیاجائے۔ منگل کے روز اپنے دفتر میں تمام سرکاری افسران، این جی اوز کے سربراہان اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ امت مسلمہ کے فرد کی حیثیت سے ہم پر لازم ہے کہ ہم ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلہ کے اپنے متاثر بھائیوں اور بہنوں کامصیبت کی اس گھڑی میں سہارا بننے کی کوشش کریں اور حتی الوسع کوشش کرتے ہوئے ان کے لئے نقد اور جنس کی صورت میں امداد جمع کریں جنہیں حکومت پاکستان ان تک پہنچانے کا عمل شروع کردیا ہے۔

 

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ متعدد مقامات پر کولیکشن پائنٹ بنائے جائیں جہاں نقدو جنس کی صورت میں عطیات وصول کئے جائیں گے۔ عوام پر زوردیا گیا کہ نقد کے علاوہ جنس کی صورت میں خشک خوراک اور ہائی جین سے متعلق اشیاء وصول کئے جائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر دروش توصیف اللہ اور ایڈیشنل اے سی چترال مفتی شہروز کو عطیات کی وصولی کے لئے فوکل پرسن مقرر کئے گئے۔

chitraltimes dc chaired meeting for collection donations for earthquake hit turkiya and syria lower chitral


شیئر کریں: