Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لوئر چترال پولیس نے آرکاری روڈ سے برف ہٹاکر ٹریفک بحال کردی، جو تین دنوں سے بند تھی 

شیئر کریں:

لوئر چترال پولیس نے آرکاری روڈ سے برف ہٹاکر ٹریفک بحال کردی، جو تین دنوں سے بند تھی

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال کے دورآفتادہ اورانتہایی پسماندہ علاقہ ارکاری کو جانے والی روڈ پیچ اوچ مومی کے مقام پر برفانی تودے گرنے کی وجہ سے ہر قسم امد ورفت کے لیے بند ہویی تھی، علاقے کو چترال سے ملانے والی واحد سڑک بند ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔جس کا نوٹس لیتے ہویے ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود  نے کمیونٹی سروس اور پبلک انگیجمنٹ پلان پر عملدرامد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ کو خصوصی ہدایات دیں کہ عوام کے مشکلات کے پیش نظر سڑک کی بحالی کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔

ایس ڈی پی او نذیر شاہ  نے تھانہ لٹکوہ, شغور اور ارکاری سے پولیس جوانوں کی ایک ٹیم تشکیل دے کر برفانی تودہ ہٹا کر روڈ ہلکی ٹریفک کیلئے بحال کردی جس پر ارکاری کے عوام نے پولیس کے اس اقدام کو سراہاہے۔

دریں اثنا ڈی پی او لویر چترال نے کہا ہے کہ لوئر چترال پولیس معاشراتی جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ کمیونٹی سروس اینڈ انگیجمنٹ کے تحت فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چرھ کر حصہ لے رہی ہے جہاں پر بھی عوام کو پولیس کی ضرورت ہوگی وہاں پر ہمارے جوان مقامی افراد کے شانہ بشانہ ہونگے۔

chitraltimes chitral police lower clear the snow covered arkari road2 chitraltimes chitral police lower clear the snow covered arkari road1 chitraltimes chitral police lower clear the snow covered arkari road chitraltimes chitral police lower clear the snow covered road


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
71473