Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی سی ایل گروپ نے آفت زدہ ترکی اور شام میں دوستوں اور عزیزوں سے رابطے کے لیے مفت کالز کی سہولت فراہم کردی

Posted on
شیئر کریں:

پی ٹی سی ایل گروپ نے آفت زدہ ترکی اور شام میں دوستوں اور عزیزوں سے رابطے کے لیے مفت کالز کی سہولت فراہم کردی

اسلام آباد ( چترال ٹایمز رپورٹ ) ای اینڈ کے ذیلی ادارے، پی ٹی سی ایل گروپ نے اپنی نوعیت کے ایک اولین اقدام کے تحت ترکی اور شام میں حالیہ زلزلوں میں متاثر ہونے والے لاکھوں افراد کی مدد کے لئے پی ٹی سی ایل لینڈ لائن سے مفت کالز اور یوفون 4G سے مفت کالنگ منٹس کی سہولت فراہم کردی ہے۔
پی ٹی سی ایل اور یوفون 4Gسے پاکستان سے مفت بین الاقوامی کالز کی سہولت میسر ہوگی تاکہ لوگ ترکی اور شام میں اپنے دوستوں اور عزیزوں کی خیریت سے باخبر رہ سکیں۔ یوفون 4G صارفین# *2255 ڈائل کرکے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

پی ٹی سی ایل گروپ ترکی اور شام میں حالیہ زلزلوں سے ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر رنجیدہ ہے۔ اس مشکل گھڑی میں پی ٹی سی ایل گروپ دونوں ممالک میں بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد،بشمول بچوں، خواتین اور بزرگوں کے ساتھ کھڑا ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ متاثرہ کمیونٹی کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔ پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G سمجھتے ہیں کہ وسیع پیمانے پر ہونے والی اس تباہی سیدونوں ممالک میں بہت سے لوگوں کے دوست یا خاندان متاثر ہوئے ہونگے۔ لہٰذا، اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے انہیں اپنے پیاروں سے رابطے میں مدد دینا چاہتے ہیں۔

پی ٹی سی ایل گروپ کو اپنی پاکستانی شناخت پر فخر ہے، لہٰذا ہمارا ماننا ہے کہ مشکل میں پھنسے ہوئے لوگوں تک مدد پہنچانا اس کی قومی ذمہ داری ہے۔ یہ کوششیں ہنگامی صورتحال اور امن دونوں اوقات میں سماجی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے گروپ کے عزم کے عین مطابق ہیں۔
ختم شد۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
71443