Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

موجودہ نامساعد موسمی حالات کے تناظر میں تعلیمی داروں کے سردیوں کی چھٹیوں میں توسیع دی جائے۔ والدین

شیئر کریں:

موجودہ نامساعد موسمی حالات کے تناظر میں تعلیمی داروں کے سردیوں کی چھٹیوں میں توسیع دی جائے۔ والدین

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال لوئیر کے پہاڑی علاقوں خصوصا بالائی چترال کے عوام نے محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخوا کے اعلیٰ حکام اور اپر و لوئر چترال کے ضلعی انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ نامساعد موسمی حالات کے تناظر میں تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں توسیع دی جائے جبکہ مسلسل برفباری کی وجہ سے بچوں کی سکول تک رسائی ممکن نہیں رہا ہے۔چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے متعدد والدین نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ خدانخواستہ بچوں کو موجودہ حالات میں سکول بھیجا گیا تو کوئی بھی حادثہ رونما ہوسکتا ہے جبکہ اس ٹھٹھرتی سردی میں سکول پہنچنا اور پڑھائی جاری رکھنا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے لہذا متعلقہ حکام سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ ادوار کی طرح سکول کی چھٹیوں کو یکم مارچ تک توسیع دیں۔

 

یادرہے کہ اس سردیوں میں برفباری نے گزشتہ چھ سالہ ریکارڈ توڑ دیاہے۔ بالائی علاقوں کے ساتھ چترال شہر میں بھی کئی بار ایک فٹ تک برفباری ہوئی جبکہ بالائی علاقوں میں وفقے وقفے سے برفباری کی وجہ سے تین فٹ تک برف پری ہے۔ اور سردی کی شدت میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے۔ اور متعدد مقامات پر منفی چار سے منفی چو دہ تک درجہ حرات ریکارڈ کی گئی ہے۔ اور ساتھ شدید برفباری کے باعث تعلیمی اداروں تک پہنچنے کی سڑکیں بھی برف سے ڈھکی ہوئی ہیں۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے پہاڑی علاقوں میں سردیوں کی چھٹیاں ۳۲دسمبر سے یکم مارچ تک ہوتے آرہے تھے مگر اس سردیوں میں نا معلوم وجوہات کی بنا پر اس میں ردوبدل کردیا گیا ہے۔

 

چترال کے مختلف مکاتب فکر نے اس بات پر انتہائی تعجب کا اظہار کیا ہے کہ ایلمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی سیکریٹری معتصم بااللہ شاہ چترال میں ڈپٹی کمشنر رہ چکے ہیں ان کو چترال کی موسمی حالات کا باخوبی معلوم ہے اس کے باوجود علاقے کے بچوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنا عقلمندی نہیں ہے۔ انھوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں توسیع دینے کا مطالبہ کیاہے۔

chitraltimes chitral snowfall 4

chitraltimes chitral snowfall jan 2023 8 chitraltimes chitral snowfall jan 2023 4 chitraltimes chitral snowfall jan 2023 3 chitratimes chitral snowfall during feb 2023 5 chitratimes chitral snowfall during feb 2023 7 chitratimes chitral snowfall during feb 2023 9 chitratimes chitral snowfall during feb 2023 1 chitraltimes chitral snowfall 1 chitraltimes chitral snowfall 5

chitraltimes chitral snowfall jan 2023 1


شیئر کریں: