Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رابطہ کمیٹی جمعیت علمائے اسلام چترال حلقہ پشاور کے زیر اہتمام دستارفضیلت کانفرنس وایوارڈ  تقریب

Posted on
شیئر کریں:

رابطہ کمیٹی جمعیت علمائے اسلام چترال حلقہ پشاور کے زیر اہتمام دستارفضیلت کانفرنس وایوارڈ  تقریب

پشاور (نمایندہ چترال ٹایمز ) رابطہ کمیٹی جمعیت علمائے اسلام چترال حلقہ پشاور کے زیر اہتمام دستارفضیلت کانفرنس وایوارڈ  تقریب گزشتہ روز دارالعلوم سرحد میں منعقد ہویی۔ تقریب کے مہمان خصوصی استاذ الاساتذہ شیخ الحدیث حضرت مولانا قاری احسان الحق تھے اور صدارت نوجوان عالم دین مولانا جواد احمد بنوری نائب مہتمم جامعہ اسلامیہ دارالعلوم سرحد پشاور نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ مقررین نے فارغ التحصیل فضلاء کو اپنے قیمتی نصیحتیں کیں بلکہ اس نفسا نفسی کے دور میں اسلامی تعلیمات کی اہمیت معاشرے میں محبت واخوت ،ہمدردی و خیرخواہی، امن وامان اور ملک کے پاکستان میں نفاذ شریعت کی صورت میں مساوات قائم کرنے کے لیے ہر وقت آواز بلند کرنے پر زور دیا گیا۔

 

مقررین نے کہا کہ اسلام مکمل ظابطہ حیات ہے اس پر عمل کرکے دین اور دنیا دونوں میں کامیابی کی ضمانت ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اسلامی تعلیمات کو پھیلانے کی اشد ضرورت ہے اس سلسلے میں دینی و عصری اداروں کے طلباء فضلاء اور خصوصا نوجوان علماء کرام کو معاشرتی مسائل سے آگاہی علم و حکمت اور اعتدال سے دینی خدمات سرانجام دینے کا جذبہ پیدا کریں انہوں نے طلباء کو بیدار کرنے کے لیے مختلف عنوانات پر تربیتی نشستیں کرواتے پر زور دیا اور دستار فضیلت کانفرنس کے انعقاد پر رابطہ کمیٹی کے عہدیداوں کو خراج تحسین پیش کیا۔اخر میں رابطہ کمیٹی جمعیت علمائے اسلام چترال حلقہ پشاور کی طرف سے مختلف تنظیمات کے صدور کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جو پشاور میں رہ ضلع چترال کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں اس سلسلے میں چترال جرنلسٹ فورم کے صدر نادرخواجہ عنایت جلیل عنبر سرپرست انجمن ترقی کھوار چترال۔عطاء الرحمان عدیم صدر اہل قلم۔ الطاف الرحمن رومی چیئرمین انجمن تحفظ کھوار۔ شاہد علی خان یفتالی صدر چترال لائیر فورم حلقہ پشاور۔ پیر مختار چیئرمین تحفظ حقوق چترال۔ فیض الرحمن صدر تحریک تحفظ حقوق چترالی۔ریاض احمد صدر جے ٹی آئی چترال حلقہ پشاور۔رحمت عزیز ناظم جی ٹی آئی چترال حلقہ پشاور۔قاری محمد سلمان بن عبدالعزیز قرآت عالمی ایوارڈ یافتہ۔مولانا فیض محمد مولانا شیر کریم شاہ مولانا محمد یوسف مولانا مفتی خلیفۃ اللہ مولانا ھدایۃالحق سرپرست اعلیٰ رابطہ کمیٹی مولانا احسان اللہ کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

 

یونیورسٹی کالج اور سکول سے ایم ایس اور ایم فل کرنے والے طلباء کو بھی شیلڈ دٸے گٸے۔جن میں فاروق احمد ایم ایس عربی پشاور یونیورسٹی۔ رفیع اللہ ایم اے اسلامیات پشاور یونیورسٹی ۔ضیاء اللہ ماسٹر پشاور یونیورسٹی محبوب الہی ماسٹر پاک اسٹڈی پشاور یونیورسٹی ندیم ماسٹر پاک اسٹڈی پشاور یونیورسٹی حفیظ الدین ایم فل اسلامیات قرطبہ یونیورسٹی پشاور کو بھی شیلڈ دیا گیا اور آخر میں شیخ الحدیث مولانا احسان الحق کے دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔

chitraltimes rabta committee juif peshawar award ceremony 2 chitraltimes rabta committee juif peshawar award ceremony 4 chitraltimes rabta committee juif peshawar award ceremony 1

chitraltimes rabta committee juif peshawar award ceremony 5


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
71393