Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے زیر صدارت ڈویژنل انٹیلیجنس کورڈینشین کمیٹی کا اجلاس، قومی ضمنی اور صوبائی اسمبلی کے عمومی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کے زیر صدارت ڈویژنل انٹیلیجنس کورڈینشین کمیٹی کا اجلاس، قومی ضمنی اور صوبائی اسمبلی کے عمومی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

سوات (نمائندہ چترال ٹائمز) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی زیرِ صدارت ڈویژنل انٹیلیجنس کورڈینشین کمیٹی کا اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور انٹیلیجنس اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن میں مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لئے مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور وسائل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ضلعی سطح پر الیکشن کے پرامن انعقاد سے متعلق امور پر کمیٹی کو آگاہ کیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم نے ضلعی سطح پر انٹلیجنس کورڈینشین کمیٹیوں کا اجلاس منعقد کرنے اور مفصل سفارشات ڈویژنل کورڈینشین کمیٹی کو بھیجنے کے احکامات جاری کئے۔

chitraltimes commissioner malakand division chairing intelegence meeting


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
71358