Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش ونٹر سپورٹس فیسٹول میں پہلی مرتبہ قدرتی اور خالص اشیاء کا اسٹال لگایا گیا

Posted on
شیئر کریں:

کالاش ونٹر سپورٹس فیسٹول میں پہلی مرتبہ قدرتی اور خالص اشیاء کا اسٹال لگایا گیا

چترال ( محکم الدین ) کالاش ونٹر سپورٹس فیسٹول میں پہلی مرتبہ ڈائریکٹوریٹ آف نان ٹمبر فارسٹ کی طرف سے قدرتی اور خالص اشیاء کا اسٹال لگایا گیا تھا ۔ جس میں تمام قدرتی خالص اشیاء آخروٹ کا تیل ، دیسی شہد ، کالا زیرہ ،چلغوزہ ، ہربل چائے کے علاوہ کاغذی اخروٹ ،قدیم طریقے سے سوکھائے گئے خشک میوہ جات ( ڈرائی فروٹ ) موجود تھے ۔ جو کہ فیسٹول میں شریک ملکی و غیرملکی سیاحوں ،مہمانوں ،کھلاڑیوں اور شائقین کی نہ صرف توجہ کا مرکز بنے ، بلکہ بہت شوق اور دلچسپی سے خریداری بھی کئے۔ اس موقع پر مہمانوں نے آرگینک فوڈ کے حوالے سے اظہار خیال کرتےہوئےڈائریکٹوریٹ آف نان ٹمبر فارسٹ کی طرف سے اسٹال کے قیام کو سراہا ۔ اورمطالبہ کیا ۔ کہ چترال شہر میں مستقل بنیادوں پر اس کیلئے ڈسپلے سنٹر قائم کیا جائے ۔ تاکہ خالص قدرتی خوراک کی حامل اشیاء کی اہمیت اجاگر ہو سکیں ۔ اور یہ اشیاء سیاحوں اور طلب کرنے والوں کودستیاب ہوں ۔

 

اس حوالے سے سپروائزر نان ٹمبر فارسٹ چترال تنویر احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ اسٹال میں رکھی گئی تمام اشیاء انسانی اچھی صحت کے ضامن قرار دیے گئے ہیں ۔ اور موجودہ وقت میں طبی ماہرین یہ چیزیں بطور علاج بھی مریضوں کیلئے تجویز کرتے ہیں ۔ اس لئے ہماری کوشش ہے کہ ان قدرتی اشیاء کو ان کی اصل خاصیت و اجزا کے ساتھ ملاوٹ سے پاک لوگوں تک پہچانے کی راہ ہموار کر سکیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حالیہ فسٹول میں چھوٹے پیمانے پر اسٹال لگایا گیا تھا ۔ جو کہ بہت ہی کامیاب رہا ۔ جس کا ثبوت یہ ہے،کہ فیسٹول کے چیف گیسٹ سی ای او پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ نادر گل ،چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایس آر ایس پی شہزادہ مسعود الملک ، کرنل چترال سکاوٹس ، تحصیل چیرمین دروش شہزادہ خالد پرویز ، اسسٹنٹ کمشنر چترال عدنان ملوکی اور دیگر بڑی تعداد میں مہمانوں اور سیاحوں نے اسٹال کی وزٹ کی اور خریداری کی ۔ جو کہ ہمارے معیار پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ جس سے ہماری حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔کہ انشاءاللہ مستقبل میں مزید بہتر طریقے سے آرگینک فوڈز کو ترقی دینے کی کوشش کریں گے ۔

یادر ہے کہ آخروٹ کا تیل ،دیسی خالص شہد ، چلغوزہ اور اس کاتیل، کالازیرہ یہ ایسی چیزیں ہیں ۔ جو کہ خوراک بھی ہیں اور علاج بھی ۔ لیکن چترال کے لوگوں کی سہولت پسندی اور ان قدرتی اشیاء کی ناقدری کی وجہ سے آج یہ خالص خوراک نایاب ہو چکی ہیں ۔ اور ان کی جگہ مصنوعی خوراک نےلے لی ہے۔ خوراک میں ناقص اجزا کی ملاوٹ کرکے نہ صرف ان کی قدرتی خاصیت کم کی جاتی ہے۔ بلکہ ان میں ناقابل خوراک چیزین شامل کرکے زہر بنا دیا جاتا ہے۔ جنہیں لوگ کھانےپر مجبور ہیں ۔ ملکی کرپشن زدہ قانون کی وجہ سے کسی کی گرفت ہوتی ہے۔ اور نہ سزا ،یوں لوگ روزانہ کی بنیاد پر ناقص اور زہر آلود خوراک کھا کھا کر بیماریوں کے ایک طوفان میں گر چکے ہیں اور اربوں روپے ادویات پر حکومت اور عوام دونوں خرچ کر رہے ہیں ۔

chitraltimes organic dryfrout stall kalash snow festival 1 chitraltimes organic dryfrout stall kalash snow festival 2 chitraltimes organic dryfrout stall kalash snow festival 3


شیئر کریں: