Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ جیل چترال کے احاطے میں  منشیات کے عاد ی افراد کے لئے بحالی مرکز کے قیام کا فیصلہ 

Posted on
شیئر کریں:

ڈسٹرکٹ جیل چترال کے احاطے میں  منشیات کے عاد ی افراد کے لئے بحالی مرکز کے قیام کا فیصلہ

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) انور اکبر خان نے صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق منگل کے روز ڈسٹرکٹ جیل چترال کا دورہ کرکے منشیات کے عاد ی افراد کے لئے جیل کے احاطے میں بحالی مرکز کے قیام کے لئے متعلقہ حکام کے ساتھ تفصیلی گفتگو کے بعد اسے قابل عمل قرار دیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفئیر اینڈ ویمن امپاورمنٹ نصرت جبین، ایڈیشنل اے سی عدنان ملوکی، سپرنٹنڈنٹ جیل عثمان جاوید اور محکمہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر ضیاء اللہ بھی موجود تھے جنہوں نے منشیات کے عادی افراد کے لئے رہیبلیٹیشن سنٹر قائم کرنے کے حوالے سے ہیلتھ سمیت مختلف محکمہ جات کی ذمہ داریوں اور دوسرے انتظامات کے حوالے سے اپنے اراء کا اظہار کیا۔

 

اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی انور اکبر نے کہاکہ اس ضلعے میں رہیبلیٹیشن سنٹر کے قیام سے یہاں منشیات کے لعنت میں مبتلا افراد کی بحالی ممکن ہوسکے گی جبکہ چترال میں یہ سہولت میسر نہیں تھی۔ سنٹر میں ابتدائی طور پر دس بیڈز دستیاب ہوں گے اور داخل افراد کو ایس او پی کے مطابق سہولیات فراہم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ جیل میں قیدیوں کی ضروریات کو پوری کرنے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں اور حال ہی میں ادویات کے بجٹ میں سوفیصد اضافہ کیا گیا جبکہ چترال میں سخت سردی کے پیش نظر قیدیوں کو اضافی کمبل بھی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فراہم کئے گئے۔

chitraltimes adc district jail chitral visits2


شیئر کریں: