Chitral Times

Apr 1, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دوبئی کی انٹرنیشنل لائبریری میں چترال سے متعلقہ کتابوں کو جگہ دی گئی

Posted on
شیئر کریں:

دوبئی کی انٹرنیشنل لائبریری میں چترال سے متعلقہ کتابوں کو جگہ دی گئی

دوبئی(نمایندہ چترال ٹایمز ) دوبئی میں واقع عرب ممالک کی سب سے بڑی لائبریری “محمد بن راشد لائبریری” میں کھوار اور چترال سے متعلقہ کتابوں کو جگہ دی گئی۔  محترمہ سارہ ہاشوانی کی خصوصی دلچسپی اور قیادت میں آج دوبئی میں موجود چترال کی نمائندہ شخصیات محمد بن راشد لائبریری کے لائبریری سروسز کے ایڈوائزر ڈیوڈ جی ہرش سمیت لائبریری کے دوسرے ذمہ دار آفیشلز سے تفصیلی میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں حسین نادر جان، منصور علی شباب، سجاد احمد، زار خان اور رحیم اللہ دانش شامل تھے۔ میٹنگ میں حسین نادر جان اور سجاد احمد نے چترالی زبانوں، ثقافتوں، تاریخ اور کھوار ادب و موسیقی پر تفصیلی پریزنٹیشن دی اور لائبریری کے لیے پیش کی جانے والی کتابوں کا جامع تعارف پیش کیا۔ لائبریری انتظامیہ نے اس پریزنٹیشن میں غیر معمولی دلچسپی لی، اور چترال اور کھوار زبان و ادب سے متعلقہ کتابوں کو لائبریری کے لیے قبول کیا۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ محمد بن راشد لائبریری خلیجی ممالک کی سب سے بڑی لائبریری ہے، اور بین الاقوامی طور پر بھی دنیا کی بڑی لائبریریوں میں اس کا شمار ہوتا ہے۔ ایسی لائبریری میں چترال اور کھوار زبان و ادب سے متعلقہ کتابوں کے لیے کارنر مہیا کرنا بہت بڑی بات ہے۔

انجمن ترقی کھوار چترال کی انتظامیہ اور چترال کے اہلِ علم حضرات نے ایک بین الاقوامی لائبریری کے علمی ذخیرے میں چترال اور کھوار زبان و ادب سے متعلقہ کتابوں کو خصوصی دلچسپی سے شامل کرانے پر محترمہ سارہ ہاشوانی کا دلّی شکریہ ادا کیا ہے۔ چترال کی زبان و ثقافت اور ادب و تاریخ کو بین الاقوامی فورم پر اچھے طریقے سے اجاگر کرنے پر دوبئی میں مقیم فرزندانِ چترال کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

chitraltimes anjuman e khowar books presented to hashwani in dubai 3

chitraltimes anjuman e khowar books presented to hashwani in dubai 1 e1675786356818 chitraltimes anjuman e khowar books presented to hashwani in dubai 6 chitraltimes anjuman e khowar books presented to hashwani in dubai 5 chitraltimes anjuman e khowar books presented to hashwani in dubai 4


شیئر کریں: