Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سابق صدر پاکستان جنرل (ر)پرویز مشرف کی رحلت پر اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی اور مستوج میں تعزیتی جلسہ

Posted on
شیئر کریں:

سابق صدر پاکستان جنرل (ر)پرویز مشرف کی رحلت پر اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی اور مستوج میں تعزیتی جلسہ

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کی انتقال پر اپر چترال کے عوام نے مختلف مقامات پر تعزیتی جلسہ منعقد کرکے سابق صدر کے فیملی کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی اور مستوج میں الگ الگ تعزیتی جلسہ منعقد کیاگیا ،
بونی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین فیص الرحمن اور دوسرے مقررین نے چترال کی ترقی کے لیے پرویز مشرف کی گراں قدر خدمات کا ذکر کیا،انکا کہنا تھا کہ پرویز مشرف حقیقی معنوں میں محسن چترال ہیں جنہوں نے لاواری ٹنل تعمیر کرکے چترال کے عوام کو چھ مہینے کی قید سے آزاد کیا،جب تک ایک بھی چترالی اس دنیا میں زندہ ہے مشرف ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا،ہم اپنے محسن کی خدمات کو تا قیامت یاد رکھیں گے اور اسکی مغفرت کے لیے دعا کریں گے،جلسے کے آخر پرویز مشرف کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

 

اسی طرح مستوج خاص میں سابق صدر پاکستان ، محسن چترال جنرل (ر)پرویز مشرف کی فیملی کے ساتھ تعزیت اور انھیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک جلسہ منعقد کیا گیا ۔ جس سے معروف سیاسی شخصیت عبدالرحمن لال ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے جنرل مشرف کی چترال کے لئے کئے گئے کار ہائے نمایاں کا زکر کیااور انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا ، مرحوم کی مغفرت کے لئے اجتماعی دعا اور انکی فیملی کے ساتھ انتہائی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

chitraltimes upper chitral booni taziati ijlas for gen pervaz musharaf 1

chitraltimes mastuj condolance meeting for musharraf gen


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
71264