Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے قیامت برپا، کئی شہرملبے کا ڈھیر، سونامی کا خطرہ، 1600 سے زائد افراد جاں بحق

شیئر کریں:

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے قیامت برپا، کئی شہرملبے کا ڈھیر، سونامی کا خطرہ، 1600 سے زائد افراد جاں بحق

انقرہ( چترال ٹایمز رپورٹ)ترکیہ کے مشرقی میں آج سوموار کی صبح میں آنے والے خوفناک زلزلے سے اب تک کم سے کم 76 افراد ہلاک اور 440 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں اور ملبے کے نیچے بہت سے لوگ دب گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ترکیہ کے جنوبی اور شام کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ عراق،اردن، لبنان، مصر، قبرص اور فلسطینی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ریختر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.9 بیان کی گئی ہے۔جنوبی ترکی میں زلزلے سے کئی بڑی عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں۔ زلزلے کے بعد لوگ گھروں سے نکل آئے برف سے ڈھکے علاقے میں لوگوں کو کھلے آسمان تلے برف پر دیکھا گیا ہے۔

 

جرمن سینٹر فار جیو سائنسز ریسرچ کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز جنوبی ترکیہ کے شہر کہرمان میں 10کلو میٹرزیرزمین تھا۔دوسری طرف یورپی بحیرہ روم سینٹر فار سیسمولوجی نے کہا ہے کہ وہ زلزلے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پرنظر رکھے ہوئے ہے۔ زلزلے کے بعد سونانی کا خطرہ بھی موجود ہے۔ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اعلان کیا ہے کہ شدید زلزلے کے بعد ملک میں تمام یونٹس اور ادارے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کردیے گئے ہیں۔ترک وزیر داخلہ نے کہا کہ 6.4 ڈگری کے آخری آفٹر شاک نے غازی عنتاب شہر کو ایک بار پھر ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ ایمبولینسز اور امدادی ٹیموں کے لیے راستہ بنائیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم الرٹ پر ہیں اور سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی گئی ہیں۔ترجیح ملبے کے نیچے پھنسے لوگوں تک پہنچنا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے موبائل فون کا استعمال بند کرنے کی بھی اپیل کی۔ترک حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں ترکیہ میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ترک صوبے عثمانیہ کے گورنر نے 34 عمارتوں کے منہدم ہونے کی تصدیق کی ہے۔ایک ترک سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ زلزلے کے بعد جنوب مشرقی صوبے دیار بکر میں 17 عمارتیں منہدم ہوئیں اور ملبے تلے لوگوں کی موجودگی کی اطلاع ہے۔ “العربیہ” اور “الحدث” کے نامہ نگاروں نے ترکیہ کی ریاست ملاطیا میں تقریباً 130 عمارتوں کی تباہی کے ساتھ ساتھ ترکی کے قریب واقع قصبوں میں بڑی تعداد میں عمارتوں میں تباہی کی اطلاع دی ہے۔

 

chitraltimes turkia earthquake

 

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ،1600 سے زائد افراد جاں بحق

ترکیہ(سی ایم لنکس)تباہ کن 7.9 شدت کے زلزلے سے شام اور ترکیہ میں 1600 سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں میں زلزلے کے بعد۔ آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ زلزلے سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق شام میں 535 اور ترکیہ میں 1100 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ حکام نے زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکڑ اسکیل پر 7.9 اورگہرائی 17.9 تھی۔ زلزلے کا مرکز ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے غازیان کے نردوی کے قریب تھا۔زلزلے کے شدید جھٹکے اردن، شام، قبرص اور یونان میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے ترکی اور شام سمیت دیگر ممالک میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ سیکڑوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ زلزلے سے سڑکیں تباہ ہونے اور بارش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

chitraltimes turkey earthquake


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
71239