Chitral Times

Apr 1, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تمام نجی سکیورٹی گارڈز کے یونیفارم، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے یونیفارم سے واضح طور پر مختلف ہو – نگران وزیراعلیِ 

Posted on
شیئر کریں:

تمام نجی سکیورٹی گارڈز کے یونیفارم، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے یونیفارم سے واضح طور پر مختلف ہو – نگران وزیراعلیِ

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) نگراں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے سیاسی اجتماعات میں بعض سیاسی رہنماﺅں کے نجی سکیورٹی گارڈز کی طرف سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملتے جلتے یونیفارم پہننے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس اور محکمہ داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ اس عمل کے موثر روک تھام کیلئے مناسب اقدامات اُٹھائے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام نجی سکیورٹی گارڈز کے یونیفارم ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے یونیفارم سے واضح طور پر مختلف ہو ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ حالیہ دنوں میں بعض سیاسی اجتماعات میں سیاسی رہنماﺅں کے نجی سکیورٹی گارڈز کوقانون نافذ کرنے والے اداروںکے یونیفارم سے ملتے جلتے یونیفارم پہنے دیکھا گیا ہے جو نہ صرف غیر قانونی عمل ہے بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے ابہام کا بھی باعث ہے جو کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعے کوجنم دے سکتا ہے جس سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ اس عمل کی روک تھام کیلئے مو ¿ثر اقدامات اُٹھائے جائیں ۔ اُنہوںنے سیاسی رہنماﺅں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے نجی سکیورٹی گارڈز کو اس بات کا پابند بنائیں کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے یونیفارم سے ملتے جلتے یونیفارم پہننے سے گریز کریں ۔

 

نوتعینات چیف سیکریٹری امداد اللہ کا نگران وزیراعلیِ سے ملاقات

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) نگراں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان سے نو تعینات چیف سیکریٹری امداد اللہ بوسال نے پیر کے روز وزیر اعلیٰ ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں انتظامی معاملات اور بہتر طرز حکمرانی سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عام انتخابات کے پر امن، صاف اور شفاف انعقاد سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر امداد اللہ بو سال کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


شیئر کریں: